تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کَتَرْنا" کے متعقلہ نتائج

کَتَرْنا

قین٘چی یا سروتے وغیرہ سے کاٹنا، ٹکڑے کرنا

ٹَٹّی کَتَرْنا

مہندی وغیرہ کی باڑ یا قطار کتر کے برابر کرنا

پَر کَتَرْنا

پروں کو قینچی سے کاٹنا

بات کَتَرْنا

کسی کی بات میں قطع و برید کر دینا، کچھ دہرانا اور کچھ اڑا دینا، بات میں تحریف کرنا

پُھول کَتَرْنا

۱. انوکھی حرکت کرنا ، انوکھا کام کرنا ، گل کترنا ( رک ) .

گُل کَتَرْنا

شعبدہ دکھانا، کرشمہ سازی کرنا، حیرت انگیز کام کر دکھانا، خوبصورت نقش و نگار بنانا، گل طرازی کرنا

آنْچَل کَتَرْنا

ایک ٹوٹکا ہے (عورتوں کا خیال ہے کہ اگر بانجھ عورت بچے والی عورت کے آنچل کا ٹکڑا پھاڑ ڈالے اور جلا کے کھا جائے تو یہ صاحب اولاد ہو جائے اور بچے والی کی اولاد مر جائے)

ڈاڑھی کَتَرْنا

ڈاڑھی کے بالوں کو قینچی سے کاٹ کر چھوٹا کرنا

ڈَلی کَتَرْنا

چھالیا کاٹنا

چوٹی کَتَرْنا

چوٹی تراشنا

گوش کَتَرْنا

کان کترنا، کسی امر میں کسی سے سبقت لے جانا

لَٹ کَتَرْنا

بانجھ عورت کا کسی نوزائیدہ بچے کے تھوڑے بال کتر لینا، جس سے اس کے خیال میں وہ بچہ تو مرجاتا ہے اور اس کے اولاد ہوجاتی ہے

گانٹھ کَتَرْنا

جیب کاٹنا، ٹھگنا، چورانا، غبن کرنا

چُوتْڑوں پہ پیاز کَتَرْنا

(بازاری) جل دینا، فریب دینا، چپکے سے دھوکا دینا

گُل بُوٹے کَتَرْنا

بدگوئی کرنا ، بُرا بھلا کہنا ، گالیاں دینا ، بدزبانی کرنا .

نِیم گیسُو کَتَرْنا

خوبصورتی کے لیے گیسو کاٹنا یا ترشوانا.

پھاہا کَتَرنا

۔قینچی سے پھائے کے لئے کپڑا کترنا۔

گانڑ سے گُل کَتَرْنا

(فحش ؛ بازاری) چوتڑوں سے اُتّو کرنا ؛ ناممکن الوقوع امر کے لیے بے فائدہ محنت کرنا ؛ کوئی انوکھا عجیب اور مُشکل کام کرنا ، کرتب دکھانا ، ناممکن بات کرنا ؛ ازحد کوشش کرنا.

خَطوں کے گوشے کَتَرْنا

پرانے زمانے میں یہ رسم تھی کہ موت کی خبر والے خط کے کونے کاٹ دئے جاتے تھے.

ہَوائِیاں کَتَرنا

(بادام اور پستے وغیرہ کو) باریک باریک کاٹنا ۔

پَلکیں کترنا

نظر بد سے بچانا (بعض عورتیں اپنے بچوں کونظر بد سے بچانے کے لیے ان کی پلکوں کی نوکیں کاٹ دیتی ہیں)، عورتیں خوبصورت بچوں کی پلکیں نظر بد سے بچانے کے لئے کتردیتی ہیں

بَیٹْھنا کَتَرنا

مقیش کے گول گول پھول بنانا.

خَط کُتَرنا

کنپٹی، مونچھ یا داڑھی کے بال قینچی سے تراشنا

کان کَتَرْنَا

کان کاٹنا، مکاری اور چالاکی میں دوسروں کو مات کرنا، سبقت لے جانا

سُونا کُتَرنا

(عو) کُتَا ؛ کُتیا یا کسی اور جانور کا بچّےَ دینا .

بال کَترنا

قینچی سے بال کاٹنا

گیسُو کُتَرنا

۔ دیکھو نیم گیسو کترنا۔

ڈورے کَتَرنا

چھالیوں کے سروتے سے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرنا

جیب کُتَرنا

pick someone's pocket

نَیا گُل کَتَرنا

عجیب و غریب کام کرنا ، نئی بات کرنا ۔

گُل پُھول کَتَرنا

انوکھی بات یا اچن٘بے کا کام کرنا ، حیران کر دینے والی بات ، شگوفے چھوڑنا .

فَرِشْتوں کے پَر کُتَرْنا

فرشتوں سے سبقت لے جانا ؛ نہایت تیز اور چالاک ہونا.

چُوتْڑوں پَر پِیاز کَتَرنا

(بازاری) جل دینا، فریب دینا، چپکے سے دھوکا دینا

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone