تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کلائی" کے متعقلہ نتائج

کلائی

ہاتھ کی کہنی سے لے کر پنجے سے اوپر تک کا حصہ نیز وہ حصہ جو ہاتھ کے جوڑ کے قریب ہے اور جس جگہ عورتیں چوڑیاں پہنتی ہیں، پہنچا، ساعد

کِلائی

(پیشہ تیلی) تِلّی کا بھوسا اتارنے کا عمل

قَلْعی

ایک سفید رنگ كی ملائم دھات جو چاندی سے مشابہت ركھتی ہے اور تانْبے پیتل وغیرہ كے برتنوں پر ملمع كرنے اور مركب دھات بنانے كے كام آتی ہے، رانگ، رانگا، ٹین

کلائی مُڑَک جانا

کلائی میں بل یا موچ آجانا

کَلائی کَرْنا

اپنی کلائی حریف کی کلائی پر رکھ کر ہاتھ کے پنجے کا زور اُس پر ڈالنا

کَلائی ہونا

کلائی سے زور آزمائی ہونا.

کَلائی پِھرْنا

کلائی پھیرنا (رک) کا لازم ، کلائی اُترنا .

کَلائی اُتَرْنا

کلائی کا اپنے جوڑ سے ہٹ جانا

کَلائی اُتارْنا

حریف کی کلائی کے جوڑ کو اپنی جگہ سے ہٹا دینا یا ہلا دینا

کَلائی پھیرْنا

کلائی اُتارنا، زور کرکے حریف کی کلائی کے جوڑ کو اپنی جگہ سے ہٹا دینا یا ہلا دینا

کَلائی چَڑھانا

رک : کلائی کرنا .

کَلائی موڑْنا

حریف کی کلائی کو اُلٹی طرف پھیر دینا.

کَلائی مُڑْنا

کلائی میں بل یا موچ آنا.

کَلائی مَروڑْنا

کلائی کرنے میں حریف کے پہنچے کو پھیر دینا

کَلائی کا توڑا

کسی دھات یا سونے وغیرہ کی زنجیر جو عورتیں کلائی میں بطور زیور لپیٹتی ہیں

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone