تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"گِرنا" کے متعقلہ نتائج

گِرنا

اوپر سے نیچے کی طرف حرکت کرنا ، آنا ، نزول کرنا ، فضا سے زمین پر آنا ، گر جانا ، زمین پر آ رہنا .

سایَہ گِرنا

سایہ پڑنا ؛ کسی شے کا سایہ بننا.

جا گِرنا

(پر کے ساتھ) جا پڑنا، حملہ آور کرنا، ہلہ کرنا

کَہْنا گِرنا

بات رد ہو جانا ، بات بے وقعت ہو جانا.

پانی گِرنا

مین٘ھ برسنا، بارش ہونا، پانی ٹپکنا، نزلے کی رطوبت خارج ہونا، پانی بہنا

پُھول گِرنا

رک : پھول جھڑنا.

تارا گِرنا

مقدر خراب ہونا.

پَرْدَہ گِرنا

بادبان کا نیچے گرانا ، جو کشتی یا جہاز کو تیز ہوا سے بچائے .

نَظَر سے گِرنا

نظر سے گرانا (رک) کا لازم ، دل سے اُترنا ، خفیف ہونا ، سبک ہونا ، بے عزت ہونا ۔

پَلْکِیں گِرنا

ایک بیماری ہے جس میں پلکیں نہیں رہتیں

قَطْرَہ گِرنا

بوند ٹکپنا.

ریت گِرنا

پیشاب میں مٹّی کے سے ذَرات نِکلنا ، پیشاب کے ساتھ گاد آنا.

حَرْف گِرنا

(عروض) کسی مصرعے کی تقطیع میں کسی حرف کا خارج ہو جانا جیسے ”عجب عالم میں مریضِ شب تنہائی ہے“ اس مصرع میں ”ع“ وزن سے ساقط ہو گیا ہے .

آسْمان گِرنا

سخت مصیبت نازل ہونا، حادثے سے تباہ و برباد ہو جانا

تَلْوار گِرنا

بہادری جاتی رہنا ، نا مرد ہو جانا ، ہار جانا

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone