تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"آسْمان" کے متعقلہ نتائج

آسْمان

آسمان، عالم بالا، بادل، بلندی، فلک، سما

آسْمان كَرنا

(مصوری) تصویر كا پس منظر بنانا۔

آسْمان ہونا

بلند مرتبہ ہونا

آسْمان گُوں

نیلا، نیلے رنگ كا

آسْمان دیكھنا

ناامیدی کے عالم میں نظر بخدا ہونا، مجبوری کی حالت میں آسمان کی طرف نظر اٹھانا، تعجب، حیرت یا مجبوری كے عالم میں آسماں پر نظر كرنا (خدا تعالیٰ كی طرف رجوع قلب كا ایک انداز)

آسْمان كُھلنا

بارش تھمنا، بادل پھٹنا، گھٹا چھٹنا

آسْمان پَر دِماغ ہونا

مغرور و متكبر ہونا، خود كو بہت بڑا سمجھنا، زمین پر پاؤں نہ ركھنا

آسْمان ٹُوٹْنا

رک : آسمان ٹوٹ پڑنا۔

آسْمان گِرنا

سخت مصیبت نازل ہونا، حادثے سے تباہ و برباد ہو جانا

آسْمان بَنانا

مبالغہ كرنا بہت بڑھا دینا، پست كو بلند اور ادنیٰ كو اعلیٰ كركے دكھانا، مرتبہ بہت بلند كردینا، بہت ترقی یا عروج دینا

آسْمان پَری

(عو) جناب فاطمہ (بنت رسول صلعم) كی خدمت كے لیے خداوند عالم كی طرف سے بھیجی ہوئی كنیزوں میں سے ایک كنیز كا نام۔

آسْمان دِكھانا

آسمان دیكھنا كا تعدیہ

آسْمان شِكوَہ

جو خود یا اس كی بارگاہ مرتبے میں آسمان كی طرح بلند ہو

آسْمان مَقام

جو خود یا اس كی بارگاہ مرتبے میں آسمان كی طرح بلند ہو

آسْمان جونی

(طب) آنكھوں میں نیلا پانی آتر آنے كی بیماری۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone