تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہَنگامی" کے متعقلہ نتائج

ہَنگامی

کسی خاص وقت یا موقعے تک کا، عارضی وقتی، چند روز کا

ہَنگامی دَور

مشکل دور ، سنگین حالات کا زمانہ ۔

ہَنگامی اَدَب

وہ ادبی تحریر جو کسی خاص وقت میں اور کسی عارضی یا وقتی مسئلے کو موضوع بنا کر لکھی گئی ہو ، عارضی ادب ، وقتی ادب ۔

ہَنگامی نَوعِیَّت

عارضی خاصیت ، وقتی قسم ۔

ہَنگامی جَلسَہ

وہ جلسہ جو وقتی ضرورت کے تحت یا اچانک یا غیر متوقع حالات کے پیش نظر منعقد کیا جائے

ہَنگامی حالات

غیر متوقع اور سنگین حالات جو فوری اقدامات کے متقاضی ہوں (خواہ ملک میں یا کسی ادارے یاگھر میں) ؛ کسی ملک کو درپیش ُپرخطر حالات (اس میں معمول کی آئینی کاروائیاں معطل ہوجاتی ہیں) (انگ : Emergency) ۔

ہَنگامی فَرمان

غیر متوقع اور سنگین صورتِ حال میں جاری کیا جانے والا حکم ۔

ہَنگامی کِیاری

وہ کیاری جو سال یا دو سال کے لیے رکھی جائے تاکہ جنگل کے اندر کے قطعات کو پر کرنے کی ضرورت پوری ہوسکے ، مخصوص ضرورت کے تحت عارضی طور پر بنائی گئی کیاری ۔

ہَنگامی اِجلاس

کسی خاص واقعے یا مسئلے پر فوری طور پر منعقد ہونے والا جلسہ، اچانک یا غیر متوقع صورت حال میں بلایا جانے والا اجلاس

ہَنگامی طَور پَر

رک : ہنگامی بنیاد پر ۔

ہَنگامی کارْرَوائی

فوری طور پر کیا جانے والا کوئی کام یا انتظام

ہَنگامی اَلاؤُنس

وہ وظیفہ یا اضافی محنتانہ جو کسی خاص وجہ سے یا موقع پر دیا جائے ، وقتی یا عارضی وظیفہ ۔

ہَنگامی صُورَت میں

پرخطر حالات میں ، حادثاتی صورت حال میں ، غیر متوقع حالات میں

ہَنگامی صُورَتِ حال

پرخطر یا غیر متوقع حالت ، مشکل اور کٹھن حالت ، حادثاتی صورت حال ، فوری اقدامات کی مقتضی حالت ۔

ہَنْگامی حالَت

ہنگامی حالات، غیر متوقع اور سنگین حالات جو فوری اقدامات کے متقاضی ہوں (خواہ ملک میں یا کسی ادارے یاگھر میں)، کسی ملک کو درپیش پرخطر حالات (اس میں معمول کی آئینی کاروائیاں معطل ہو جاتی ہیں)

ہَنْگامی بُنِیاد پَر

اُسی وقت ، فوری طور پر ، انتہائی جلد ، تاخیر کے بغیر ۔

ہَنْگامی بُنِیادوں پَر

اُسی وقت ، فوری طور پر ، انتہائی جلد ، تاخیر کے بغیر ۔

ہَنگامِیَت

ہنگامہ ہونے کی حالت ، ہنگامہ پن ؛ (کنایتہ) وقتی یا عارضی پن ، رواروی ، جلد بازی ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone