زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
کِھسیانی بِلّی کَھمبا نوچے
جسے غصہ آرہا ہو وہ دوسروں پر اپنی جھلاہٹ اتارتا ہے، بے بسی میں آدمی دوسروں پر غصہ اتارتا ہے، شرمندہ شخص دوسروں پر اپنی شرمندگی اتارتا ہے، کمزور کی جھنجھلاہٹ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
ضرب الامثال
یہ ہندوستانی ضرب الامثال کی ایک لغت ہے، جو ریکھتا فاؤنڈیشن کا ایک اقدام ہے۔ اس میں صدیوں پر محیط روایتی کہاوتوں اور محاوروں کا ایک قیمتی مجموعہ شامل ہے جو برصغیرِ ہند کی ثقافت، معاشرے اور روزمرہ زندگی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ لغت ناقدین، محققین، طلبہ اور زبان و ادب کے شائقین کے لیے ایک نہایت مفید اور قابلِ اعتماد حوالہ جاتی ماخذ کے طور پر کام کرتی ہے۔
مشہور ضرب الامثال
اِینٹ کا گھر مِٹّی کا کر دینا
معانی
فضول خرچی میں ساری دولت تباہ کردینا، سب کِیا کَرایا خاک میں ملا دینا
اِدَھر کی نَہ اُدھر کی، یہ بَلا کِدھَر کی
معانی
ایک غیر متوقع آفت، بلائے ناگہانی ہے، کوئی نہیں پوچھتا، کسی قابل نہیں ہے
ضرب الامثال کی فہرست
متعقلہ نتائج
اِنچا کِھنچا وہ پھرے، جو پرائے بیچ میں پڑے
جو ضامن بنے یا دوسروں کے جھگڑے میں پڑے اس کو تکلیف اٹھانی پڑتی ہے
اِدَھر دال اُدَھر چاوَل ، بِیج میں کُھٹ
بچوں کا روزمرہ : کھیل میں کسی رفیق سے اظھار ناراضی کے موقع پر مستعمل. .
اِدَھر گِرو تو کُنْواں اُدَھر گِرو تو کھائی
رک: ادھر کنواں اُدھر کھائی.
اِدَھر کاٹے اُدَھر پَلَٹ جائے
ستائے اور مکر جائے
اِدَھر کی نَہ اُدھر کی، یہ بَلا کِدھَر کی
ایک غیر متوقع آفت، بلائے ناگہانی ہے، کوئی نہیں پوچھتا، کسی قابل نہیں ہے
اِدَھر کُنواں اُدَھر کھائی
ہر طرح نقصان، ہر صورت میں دشواری، کچھ کرتے نہیں بنتی، دونوں طرف مصیبت منہ کھولے کھڑی ہے
اِدَھر نَہ اُدَھر یہ بَلا کِدَھر
کسی قابل نہیں، اس کو کوئی نہیں پوچھتا، بے سروپا آدمی ہے ۔
اِدَھر قِبلَہ اُدَھر قَبْر بی خَتِیجَہ سووے کِدَھر
یوں بھی مشکل ووں بھی مشکل، کوئی بات کرتے نہیں بنتی، معاملے کے دونوں پہلو اہم ہیں ور کسی ایک کو اختیار یا ترک کرنا خلاف مصالحت ہے
اینْچا کِھینْچا وہ پِھرے جو پَرائے بِیچ میں پَڑے
جو دوسروں کے معاملات میں دخل دیتا ہے اسے کھینچا تانی میں مبتلا ہونا پڑتا ہے یعنی کبھی ایک فریق اسے نشانۂ تنقید بناتا ہے کبھی دوسرا
اِیْنْٹ کا گھر مِٹِّی ہو گیا
ساری محنت برباد ہوگئی، کِیا کَرایا سب خاک میں مل گیا
اِینْٹ کا گھر مِٹّی کا دَر
بے جوڑ بات یا کام، بے تکا یا بدنما کام
اِینٹ کا گھر مِٹّی کا کر دینا
فضول خرچی میں ساری دولت تباہ کردینا، سب کِیا کَرایا خاک میں ملا دینا
اِیْنْٹ کی لیْنی پَتَّھر کی دیْنی
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جاتا ہے
اِیمان ہے تو سَب کُچْھ ہے
Who has truth, has all.
اِیران چوری نَہ پِیران دَغا بازی
ہم تو صاف صاف اور کھری بات جانتے ہیں دھوکا دھڑی نہیں کرتے.
اِیتَر کے گَھر تِیتَر
اس موقع پر بولتے ہیں جب کسی کم ظرف اَدمی کو اس کی حیثیت سے زیادہ کوئی چیز مل جائے اور وہ اس پر اترائے .
اِیتَر کے گھر تِیتَر باہر باندھوں کہ بِھیتَر
sarcastic remark used for upstarts on a showy display of wealth
اِجارہ اُجاڑا
زمیندار کی زمین جوت پر لینے سے کسان برباد ہو جاتا ہے
اِکّا وکیل گدھا پٹنہ شہر میں سدھا
پٹنہ شہر میں اِکّا، وکیل اور گدھا تینوں بہت ہیں
اِکّے چڑھ کے جہاں جائے، پیسے دے کے دھکے کھائے
اکے کی سواری کی مذمت کہ پیسے خرچ کر کے تکلیف اٹھانی پڑتی ہے
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
تازہ ترین بلاگ
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔