تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پَٹّی" کے متعقلہ نتائج

پَٹّی

سبق ، درس ؛ حروف تہجی کا سلسلہ ، کسی حرف سے بننے والے الفاظ کا سلسلہ

پَٹّی نَہ چھوڑْنا

پٹی سے لگے رہنا ، چار پائی کے قریب رہنا ؛ قریب رہنا ، جدا نہ ہونا.

پَٹّی پَکَڑْ کے ہِلْتے رَہنا

حددرجہ کمزوری یا سستی دکھانا.

پَٹّی کِشْت کا طَرِیقَہ

(حیاتیات) ایک طریقہ جس میں شیشے کی پٹی ہر ایک خاص عمل کے ذریعے جراثیم یا خرد نامیوں کو اُگایا جاتا ہے تاکہ ان کی بالیدگی وغیرہ کا بآسانی مشاہدہ کیا جاسکے.

پَٹّی دار

گاؤں کی کسی پٹی کا مالک، ساجھی، شراکت دار

پَٹّی پَرا

وہ کبوتر جس کے اڑنے کے پر گر گئے ہوں

پَٹّی دینا

باتوں میں لانا، بہکانا، فریب دینا، دھوکہ دینا

پَٹّی داری

گاؤں کی پٹی رکھنے کا حق جس کا انتظام پٹی دار خود کرتا ہے اور اپنا سرکاری لگان نمبردار کے ذریعے ادا کرنے کا ذمہ دار ہوتا ہے خلاف ورزی کی صورت میں سب پٹی دار لگان کی ادائی کے ذمے دار ہوتے ہیں، تھوک داری

پَٹّی کَرنا

bandage, dress (a wound)

پَٹّی کُھلْنا

زخم پر سے مرہم وغیرہ الگ ہو کر پٹی کھل جانا ، زخم نظر آئے لگنا یا مواد نکلنا.

پَٹّی بَنانا

کن٘گھی کر کے مان٘گ نکالنا یا سر کے بالوں کی تہ جمانا، پانی یا تیل سے بالوں کو ماتھے پر تہ جمانا

پَٹّی پَڑْھنا

بہکاوے میں آنا، ورغلایا جانا

پَٹّی چَڑْھنا

کسی زخمی یا ناقص عضو پر دوا لگا کر پٹی بندھنا

پَٹّی توڑْنا

کاہل ہونا، بیماری یا سستی کی وجہ سے بستر میں پڑے رہنا

پَٹّی پَکَڑنا

be in constant attendance to an ill person

پَٹّی جَمانا

رک : پٹی بنانا.

پَٹّی کَرانا

زخم پر مرہم وغیرہ لگا کر بندھوانا.

پَٹّی کَم کا

(پتن٘گ بازی) ایک قسم کا پتن٘گ جو پودے کاغذ میں سے ایک پٹی کم کر کے بنایا جاتا ہے.

پَٹّی تَلے کا

بہت پیارا اور عزیز.

پَٹّی تَلے کی

بہت پیارا اور عزیز.

پَٹّی چھوڑْنا

گھوڑے کو پویا دوڑانے کے لیے لگام کھین٘چ کر ڈھیلی چھوڑنا ، گھوڑے کو تیز دوڑانا.

پَٹّی نِکالْنا

عورتوں کا سر کے بالوں کی ایک خاص طرح سے آرائش کرنا

پَٹّی باندْھنا

۱. (کسی چیز کو) دھجّی وغیرہ سے بند کر دینا یا ڈھک دینا.

پَٹّی چَڑھانا

پھوڑے یا درد کی جگہ پر پلستر بان٘دھنا

پَٹّی پَڑھانا

بہکانا، ورغلانا، اپنے مطلب کی بات سُجھانا، بہکانا پھسلانا

پَٹّی میں آنا

جال میں پھن٘سنا، جھان٘سے میں آکر فریب کھانا

پَٹّی بَندْھوانا

پٹی بان٘دھنا (رک) کا تعدیہ.

پَٹّی دار گولا

پتنگ کی ڈور کا خاص طریقے پر لپٹا ہوا گولا

پَٹّی داری مُکَمَّل

رک : پٹّی داری .

پَٹّی سے سَر پَٹَکْنا

انتہائی رنج و غم کا اظہار کرنا.

پَٹّی داری غَیر مُکَمَّل

ایسی پٹّی داری جس میں پٹی کا کچھ حصّہ علیحدہ علیحدہ ہو اور کچھ مشترک ، ایسی حالت میں سرکاری لگان مشترک حصّے سے ادا کیا جاتا ہے.

پَٹّی داری نا مُکَمَّل

۔ وہ پٹی داری جس میں کچھ اراضی بٹی ہوئی اور کچھ مشترکہ ہو۔

پَٹّی سے لَگ جانا

attend an ill person constantly, remain on the side of an ill person

پَٹّی سے لَگ کے رونا

۔ پلنگ کی پٹی کے پاس بیٹھ کر رونا۔ ؎ (نوٹ) عورتیں پٹی سے لگ کر بیٹھنے کو فال بد سمجھتی ہیں۔

پَٹّی سے لَگْ کَر رونا

پلن٘گ کے پاس بیٹھ کر رونا (جسے عورتیں فال بد سمجھتی ہیں).

پَٹّی آنکھوں پَر باندْھنا

بے پروائی کرنا ، اغماض یا چشم پوشی کرنا ؛ بے مروّتی کرنا ؛ بے ملاحظہ ہونا.

پَٹّی سے لَگا کَر سُلانا

پوری پوری دیکھ بھال اور نگرانی کرنا ؛ کسی وقت جدا نہ ہونے دینا.

پَٹّی سے لَگا کَر رَکْھنا

پوری پوری دیکھ بھال اور نگرانی کرنا ؛ کسی وقت جدا نہ ہونے دینا.

پَٹّی سے پاوں باندھ کے بَیٹْھنا

(کسی کام میں) بڑی توجہ اور محنت صرف کرنا.

ہَوائی پَٹّی

طیارے کے اترنے کی مخصوص جگہ، زمین کا قطعہ جو ہوائی جہازوں کے اترنے اور پرواز کرنے کے لیے موزوں ہو، رن وے

دھارَہ پَٹّی

رک :دھارپٹی

دھانسَہ پَٹّی

جھان٘سا ، دھوکا ، دم دِلاسا .

مُقَعَّر پَٹّی

(حیاتیات) جراثیم کی کاشت میں استعمال ہونے والی ایک گہرائی دار پٹی ۔

مَرہَم پَٹّی کَرنا

مرہم لگا کر پٹی باندھنا، زخموں پر دوا لگانا، زخمی کا علاج معالجہ کرنا

مَرہَم پَٹّی ہونا

زخم پر لیپ کیا جانا ؛ زخمی کا علاج معالجہ ہونا

مَرہَم کی پَٹّی

وہ پٹی جس پر مرہم رکھ کر زخموں پر باندھتے ہیں ، پھاہا ۔

تِل پَٹّی

رک: تل پپڑی.

تَلا پَٹّی لَگی ہونا

کسی گھر میں کئی اموات پیاپے ہونا یا کسی آبادی میں کسی متعدی مرض کا پھیلنا جس میں لوگ کثرت سے مر رہے ہوں.

پَٹّا پَٹّی کا پَردَہ

۔ وہ پردہ جس میں مختلف رنگ کی پھول پتی یا سموسے بنے ہوں۔

زَہْر کی پَٹّی چَڑھانا

تکلیف دینا، چوٹ پہنچانا، درد دینا

یہ پَٹّی نَہیں پَڑھے

۔یعنی یہ کام کرنا نہیں چاہتے۔ایسے فقروں میں نہیں آتے۔

مانگ پَٹّی میں لَگا رَہنْا

۔بناؤسنگارمیں لگارہنا ۔بناؤسنگار کرتے رہنا۔

یہ پَٹّی نَہیں پَڑھی

یہ سبق نہیں پڑھا یعنی یہ کام کرنا نہیں چاہتے ، ایسے فقروں میں نہیں آتے ، یہی نہیں سیکھایا یہی بات منظور نہیں ہے، جب کوئی ناواجب درخواست کرے تو انکار کرتے ہوئے کہتے ہیں ہم اس دائوں میں نہیں آتے

آیا پَٹّی

(دکن) وہ ٹیکس جو زر گزادی پر فی روپیہ آدھ آنہ کے حساب سے وصول کیا جاتا ہے اور پٹواری اور پٹیل کا حق ہوتا ہے.

دو پَٹّی

منافقت ، دو رن٘گی

پَلَنگ کی پَٹّی نہ چھوڑنا

ہر وقت پاس بیٹھے رہنا

گَھر پَٹّی

(کاشت کاری) زمین پر مکان بنانے کا محصول

سَر پَٹّی

سرپٹی یعنی جس کے گھر لڑکا یا لڑکی پیدا ہو تو اُس سے نذرانہ بعنوان سرپٹی لیا جاتا تھا.

توڑا پَٹّی

چنائی میں ایک این٘ٹ کی لمبان اور دوسری کی چوڑان ملا کر بنا ہوا ردّا.

کھول پَٹّی

آنکھ بند کر کے تلاشنے کا پچوں کا ایک کھیل، آنکھ مچولی

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone