زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

سَیراب

فیضیاب، بافیض

سُکُونِ قَلْب

دل کا اطمینان، طمانینت، آسودگی

خِلْقِیَّہ

جبلی، فطری، خلقی

کِھسیانی بِلّی کَھمبا نوچے

جسے غصہ آرہا ہو وہ دوسروں پر اپنی جھلاہٹ اتارتا ہے، بے بسی میں آدمی دوسروں پر غصہ اتارتا ہے، شرمندہ شخص دوسروں پر اپنی شرمندگی اتارتا ہے، کمزور کی جھنجھلاہٹ

سُرُور

دل و دماغ کی شگفتگی یا سکون بخش کیفیت، خوشی، فرحت، انبساط، کیف، سرشاری

بے حِجابی

بے پردہ ہونا، بے پردگی، گھونگھٹ اٹھا دینا، کھلے بندوں پھرنا (عورت کا)

شَرِیکِ حَیات

زندگی کا رفیق یا ساتھی، مراد: عموماً بیوی یا شوہر

مَشْوَرَت

آپس میں سوچ بچار، صلاح یا رائے کا تبادلہ کرنا، صلاح، مشورہ، کنگاش، باہمی تجویز

سِتَم گَر

(عموماً شعرو شاعری میں) معشوق، محبوب

کوشِش

سعی، دوڑ دھوپ، جدوجہد، محنت، قصد(کرنا کے ساتھ)

بے نِیاز

جو کسی شخص کا محتاج نہ ہو، بے پروا، قاطمع، بے غرض، مستغنی

دِید کے قابِل

دیکھنے کے لائق ، دیدنی

قابِلِ دِید

دیکھنے سے تعلق رکھنے والا، دیدنی

آٹھ بار نَو تیوہار

عیش و آرام کا شوق ایسا بڑھا ہوا ہے کہ زمانہ اور وقت اس کو کفایت نہیں کرنے دیتا

چَمَنِسْتان

ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت

عَوْرَت

بیوی، زوجہ، اہلیہ، گھر والی

طاغُوت

گمراہ، سرکش، شیطان (جو خدا سے منحرف ہو اور گمراہ کرے)

مَن بھاوَن

جو دل کو اچھا معلوم ہو، جو دل کو بھلا لگے، دلچسپ، دل پسند، پسندیدہ، مرغوب خاطر

دادْرا

موسیقی میں ایک قسم کا چلتا نغمہ، ایک قسم کا گان، ایک تال

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

ہندوستانی محاورے اور ضرب الامثال

ضرب الامثال کی فہرست

نتائج

اِنچا کِھنچا وہ پھرے، جو پرائے بیچ میں پڑے

جو ضامن بنے یا دوسروں کے جھگڑے میں پڑے اس کو تکلیف اٹھانی پڑتی ہے

اِدَھر دال اُدَھر چاوَل ، بِیج میں کُھٹ

بچوں کا روزمرہ : کھیل میں کسی رفیق سے اظھار ناراضی کے موقع پر مستعمل. .

اِدَھر کی نَہ اُدھر کی، یہ بَلا کِدھَر کی

ایک غیر متوقع آفت، بلائے ناگہانی ہے، کوئی نہیں پوچھتا، کسی قابل نہیں ہے

اِدَھر کُنواں اُدَھر کھائی

ہر طرح نقصان، ہر صورت میں دشواری، کچھ کرتے نہیں بنتی، دونوں طرف مصیبت منہ کھولے کھڑی ہے

اِدَھر نَہ اُدَھر یہ بَلا کِدَھر

کسی قابل نہیں، اس کو کوئی نہیں پوچھتا، بے سروپا آدمی ہے ۔

اِدَھر قِبلَہ اُدَھر قَبْر بی خَتِیجَہ سووے کِدَھر

یوں بھی مشکل ووں بھی مشکل، کوئی بات کرتے نہیں بنتی، معاملے کے دونوں پہلو اہم ہیں ور کسی ایک کو اختیار یا ترک کرنا خلاف مصالحت ہے

اینْچا کِھینْچا وہ پِھرے جو پَرائے بِیچ میں پَڑے

جو دوسروں کے معاملات میں دخل دیتا ہے اسے کھینچا تانی میں مبتلا ہونا پڑتا ہے یعنی کبھی ایک فریق اسے نشانۂ تنقید بناتا ہے کبھی دوسرا

اِیْنْٹ کا گھر مِٹِّی ہو گیا

ساری محنت برباد ہوگئی، کِیا کَرایا سب خاک میں مل گیا

اِینْٹ کا گھر مِٹّی کا دَر

بے جوڑ بات یا کام، بے تکا یا بدنما کام

اِینٹ کا گھر مِٹّی کا کر دینا

فضول خرچی میں ساری دولت تباہ کردینا، سب کِیا کَرایا خاک میں ملا دینا

اِیْنْٹ کی لیْنی پَتَّھر کی دیْنی

اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جاتا ہے

عِید بَقْرَعِید، شَبرات کَٹْنی، دریا کرے ہائے ہائے پھَگْوا بِسنْی

مسلمانوں پر طنز کہ عید بقرعید اور شب برات کو تو رنڈیاں بلاتے ہیں اور محرم میں ماتم کرتے ہیں

عِید کا چاند نَہ دیکھا ، رُخِ زیبا دیکھا

محبوب کے چہرے کی تعریف میں کہتے ہیں کہ خوبصورت چہرہ دیکھنا عید کا چاند دیکھنے کے برابر ہے

عِید کے پِیچھے چانْد مُبارک

بے موقع کام کرنے پر کہتے ہیں

عِید کو دھوبی کا گَھر سُوجْھتا ہے

ایسا بخیل ہے کہ سال بھر میں عید کے دن دھلے ہوئے کپڑے پہنتا ہے.

عِید پِیچھے ٹَر بَرات پِیچھے دُھوْنسا

عید کے دوسرے روز کا میلہ، وقت گزر جانے کے بعد خوشی کی بے موقع نقل کرنا، تہوار نکل گیا تو خوشی کیسی، بے موقع خوشی

اِیران چوری نَہ پِیران دَغا بازی

ہم تو صاف صاف اور کھری بات جانتے ہیں دھوکا دھڑی نہیں کرتے.

عِیسیٰ بَدِینِ خود، مُوسیٰ بَدِینِ خود

عیسیٰ اپنے مذہب پر چلیں، موسیٰ اپنے مذہب پر

اِیتَر کے گَھر تِیتَر

اس موقع پر بولتے ہیں جب کسی کم ظرف اَدمی کو اس کی حیثیت سے زیادہ کوئی چیز مل جائے اور وہ اس پر اترائے .

اِیتَر کے گھر تِیتَر باہر باندھوں کہ بِھیتَر

sarcastic remark used for upstarts on a showy display of wealth

اِجارہ اُجاڑا

زمیندار کی زمین جوت پر لینے سے کسان برباد ہو جاتا ہے

اِکّا وکیل گدھا پٹنہ شہر میں سدھا

پٹنہ شہر میں اِکّا، وکیل اور گدھا تینوں بہت ہیں

اِکّے چڑھ کے جہاں جائے، پیسے دے کے دھکے کھائے

اکے کی سواری کی مذمت کہ پیسے خرچ کر کے تکلیف اٹھانی پڑتی ہے

عِلاجِ واقِعَہ پیش اَز وُقُوع بایَد کَرْد

حادثہ پیش آنے سے پہلے ہی اس کے رُوکنے کا انتظام کرنا چاہیے

عِلَّت دھوئے دھائے جائے، عادَت کَبھی نہ جائے

بیماری جاتی رہتی ہے مگرعادت نہیں بدلتی

عِلَّت دھوئے دھائے جائے، عادَت کَبھو نہ جائے

بیماری جاتی رہتی ہے مگرعادت نہیں بدلتی

عِلَّت جائے عادَت نَہ جائے

بیماری جاتی رہتی ہے مگرعادت نہیں بدلتی

عِلْم بَڑا کہ عَمَل

علم سے عمل اچھا ہے

عِلْم دَر سِیْنَہ نَہ کہ دَر سَفِیْنَہ

علم سینے میں ہونا چاہیے نہ کہ کتابوں میں، علم سیکھنا چاہیے

اِمْلی کی جَڑ سے نِکْلا پَتَن٘گ

خلافِ عقل یا خلافِ امید امرکےظہورپذیرہونےکی جگہ پرمستعمل .

اِن بے چاروں نے ہِینْگ کہاں پائی

اس کام کی اہلیت نہیں رکھتے، ان میں اس قدر فراست نہیں ہے، ان میں اتنی عقل کہاں کہ یہ کام کرتے

اِن تِلوں میں تیل نَہیں

یہاں یہ مطلب حاصل نہیں ہوگا یعنی یہاں سے کچھ حاصل کرنے کی امید نہ رکھو

انْدر راجا گرْجا، مھارا جِیا لرْجا

بادل گرجا ہمارا دل کانپا، بنیے اناج جمع کرتے ہیں کہ مہنگا ہوگا تو بیچیں گے، جب بارش کے آثار ہوتے ہیں تو گھبراتے ہیں

اِنسان فانی ہے

انسان کی زندگی ناپائیدار ہے

اِنْسان ہی تو ہے

انسان سے بھول چوک ہو جانا فطری امر ہے

اِنسان خَطا کا پُتلا ہے

آدمی سہو سے خالی نہیں، آدمی کی طبیعت میں خامی ہے (جب کسی شخص سے اس کی شان کے خلاف کوئی بات ہو تو اس کی معذرت میں مستعمل)

اِنْسان کیا پَکھیرُو ہے

بڑا جہاں گرد ہے، دور دور آتا جاتا ہے یا پھرتا ہے

انْسان میں کیا رکھا ہے

مر جانے پر اسے کوئی نہیں پوچھتا

اِنْشاءَ اَللہ تَعالیٰ بِلّی کا مُنْہ کالا

کسی کام کا مصمم ارادہ ظاہر کرتے وقت تفاؤل کے طور پر کہتے ہیں۔

عِراقی کو ماں اَور تُرْکی کانپا

اوروں کی تادیب سے عبرت پکڑنے کے موقع پر بولتے ہیں.

عِراقی پَر بَس نَہ چَلا گَدھے کے کان اَینٹھے

زبردست پر بس نہ چلا تو غریب کو مارنے، ستانے لگے، دھوبی سے بس نہ چلے گدھے کے کان امیٹھے

اِس ہاتھ دے اُس ہاتھ لے

جیسی کرنی ویسی بھرنی، انسان جو کرتا ہے فوراً اس کا ویسا ہی صلہ پاتا ہے

اِس ہاتھ دو اُس ہاتھ لو

جیسی کرنی ویسی بھرنی، انسان جو کرتا ہے فوراً اس کا ویسا ہی صلہ پاتا ہے

اِس کا دُکھ دِکَھاوے مُکْھ

اس کی تکلیف اس کے چہرے سے ظاہر ہوتی ہے

اِس کاندھے چَڑْھ اُس کاندھے اُتَر

ہم کو کسی بات میں عذر نہیں، خاطر اور رعایت پر طرح منظور ہے

اِس کان سُنْنا اُس کان نِکال دینا

بات کو ٹال جانا، آنا کانی کرنا، التفات نہ کرنا

اِس کان سُنْنا اُس کان اُڑا دینا

بات کو ٹال جانا، آنا کانی کرنا، التفات نہ کرنا

اِس کان سُنْنا اُس کان اُڑانا

بات کو ٹال جانا، آنا کانی کرنا، التفات نہ کرنا

اِس کان سُنی اُس کان اُڑا دی

بات سنی اور عمل نہ کیا، کسی کی بات پر دھیان نہ دینا، ٹال مٹول کرنا

اِس سے کیا حاصِل کہ شاہ جَہاں کی داڑھی بَڑی تھی یا عالَم گِیر کی

بے جا بحث بے سود ہوتی ہے، غیر ضروری بحث مباحثے سے کیا فائدہ

اِسے چِھپاؤ اُسے دِکھاؤ

اس موقع پر کہتے ہیں جب دو شخصوں کے درمیان مشابہت بدرجہ کمال ہو ، مطلب یہ کہ گویا دونوں ایک ہیں .

اِسے چِھپاؤ اُسے نِکالو

اس موقع پر کہتے ہیں جب دو شخصوں کے درمیان مشابہت بدرجہ کمال ہو ، مطلب یہ کہ گویا دونوں ایک ہیں .

عِشْق اَور مُشْک چُھپانے سے نَہیں چُھپْتا

محبت کا راز اور مشک کی خوشبو ظاہر ہو کر رہتی ہے

عِشْق بُری بَلا ہے

محبت بُری چیز ہے سب کچھ بُھلا دیتی ہے

عشق چھپانے سے نہیں چھپتا

عشق کو چھپایا نہیں جا سکتا

عشق یا کرے امیر یا کرے فقیر

عشق ہر ایک کے بس کا نہیں ہے، امیر یا فقیر ہی اس کو نبھا سکتے ہیں کیونکہ دونوں کو کوئی فکر نہیں ہوتی

عِشْقِ اَوّل دَر دِلِ مَعْشُوق پَیدا مِی شَوَد

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) محبت پہلے معشوق کے دل میں پیدا ہوتی ہے.

عِشْقِ مَجازی سے عِشْقِ حَقِیْقی پَیدا ہوتا ہے

انسان سے محبت یعنی مجازی محبت آخر میں خدا سے محبت یعنی حقیقی محبت میں بدل جاتی ہے

اِسی دِن کوپالا تھا

اپنی اولاد خورد یا پروردہ کے خلاف امید کام کرنے پر مستعمل ، مترادف : ایسا کرنے کے لیے ، اس قسم کے کرتوت کے لیے .

اصلاح ہی اصل توبہ ہے

اگر کوئی شخص اپنے کردار میں اصلاح کر لے اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنے کئے پر پشیمان ہے

اتنا جھوٹ بولو جتنا آٹے میں نمک

بولنا ہی پڑے تو جھوٹ اتنا ہی بولو جتنا چل سکے

اتنا کھائے جتنا آٹے میں نمک

ہر کام اعتدال سے کرنا چاہیے

اتنا کھائے جِتنا کہ پیٹ پچائے

زیادہ نفع نہ لے، خیانت ہو بھی تو اتنی کہ چھپ سکے

اتنا نفع کھاؤ جتنا آٹے میں نون

زیادہ منافع کھانا اچھا نہیں

اِتْنا پَکّا کہ باسی تَھکّا

ہر کام ضرورت کے مطابق ہونا چاہیے (بات بڑھتے بڑھتے ضرورت سے زیادہ ہوجانے کے موقع مستعمل)

اِتْنے کی بُڑھْیا نَہِیں جِتْنے کا لَہْنگا پَھٹ گَیا

تھوڑے فائدے کی امید میں بہت نقصان اٹھانا پڑا ، اصل سے نقصان بڑھ گیا

اِتْنی تو رائی ہوگی جِتْنی رائِتے میں پَڑے

گزارے کے قابل سامان موجود ہے، اتنا ہی ہے جتنی ضرورت ہے، اتنے اسباب تو ہیں کہ ہمارا کام چل جائے

اتفاق بڑی چیز ہے

اتحاد و اتفاق بڑی چیز ہے، اس سے سب کام بنتے ہیں

عِوَضِ مُعاوِضَہ گِلَہ نَدارَد

کسی بات کی تلافی کردی جائے تو گلہ ختم ہو جاتا ہے

عِوَض ما عِوَض گِلَہ نَدارَد

رک : عوض معاوضہ گلہ ندارد ۔

عِزَّت کے آگے مال کیا چِیز ہے

انسان آبروبچانے کے لیے رویے کا نقصان اُٹھا سکتا ہے .

عِزَّت خُدا کے ہاتھ ہے

اللہ ہی آبرو رکھے تو رہے

عِزّت کی آدھی بھلی، بے عِزّتی کی ساری کچھ نہیں

عزت سے تھوڑی چیز ملے تو بہتر ہے اس بہت سے جو بے عزتی سے ملے

عِزّت والے کی کَمبَختی ہے

آبرودار کو بہت سی باتیں ایسی کرنی پڑتی ہیں جن کی معمولی آدمی پرواہ نہیں کرتا

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone