تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"اِنْکِساری" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں اِنْکِساری کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
اِنْکِساری کے اردو معانی
صفت
-
(عوام) خاکساری، عاجزی، انکسار
مثال • سکینہ نے شادی کی تجویز انکساری کے ساتھ قبول کر لی
صفت
-
انکسار سے منسوب، توڑنے والا، تقسیم کرنے والا
مثال • اس غرض کو حاصل کرنے کے لیے انکساری جالی کے ذریعے جھری ج پر ایک تنگ جھری کا طیف بنانا چاہیے۔ (۱۹۳۹، طبیعی مناظر ، ۳۶)
شعر
انکساری میں مرا حکم بھی جاری تھا ظفرؔ
عرض کرتے ہوئے ارشاد بھی خود میں نے کیا
Urdu meaning of inkisaarii
- Roman
- Urdu
- (avaam) Khaaksaarii, aajizii, inkisaar
- inkisaar se mansuub, to.Dne vaala, taqsiim karne vaala
English meaning of inkisaarii
Adjective
-
( Colloquial) humility, humbleness
Example • Sakina ne shadi ki tajwiz inkisari ke sath qubul kar li
Adjective
- the being broken
इंकिसारी के हिंदी अर्थ
विशेषण
-
( अवाम) अतिविनम्रता, विनयशीलता, ख़ाकसारी
उदाहरण • सकीना ने शादी की तजवीज़ इंकिसारी के साथ क़ुबूल कर ली
विशेषण
- तोड़ने वाला, वितरण करने वाला
اِنْکِساری کے مترادفات
اِنْکِساری سے متعلق دلچسپ معلومات
انکساری اول مکسور، لفظ ’’انکسار‘‘ کے ہوتے ہوئے ’’انکساری‘‘ بے ضرورت اور واجب الترک ہے۔ اس میں چھوٹی ی کوئی کام نہیں کر رہی ہے، فاضل محض ہے۔ حالی ؎ خاکساروں سے خاکساری تھی سر بلندوں سے انکسار نہ تھا صحیح: ان کا انکسار حد سے بڑھا ہوا تھا۔ غلط: ان کی انکساری حد سے بڑھی ہوئی تھی۔ غلط: ان کی گفتگو میں انکسار ی نہ تھی، غرور تھا۔ صحیح: ان کی گفتگو میں انکسار نہ تھا، غرور تھا۔ انگریز یہ لفظ ہمارے یہاں مختلف شعرا نے برتا ہے، لیکن اس کی اصل اور تلفظ کے بارے میں کلام ہے۔ مندرجہ ذیل مثالیں دیکھئے ؎ شاہ حاتم ؎ شہر میں چرچا ہے اب تیری نگاہ تیز کا دو کرے دل کے تئیں یہ نیمچہ انگریز کا مصحفی ؎ حیف بیمار محبت ترا اچھا نہ ہوا کرنے کو اس کی دوا ڈاکٹر انگریز آیا انشا ؎ انگریز کے اقبال کی ہے ایسی ہی رسی آویختہ ہے جس میں فراسیس کی ٹوپی ان سب سے یہ تو معلوم ہوتا ہے کہ الف کے بعد نون غنہ ہے، اور پورا لفظ بروز ن مفعول ہے۔ غالب نے بھی یہی لکھا ہے۔ اس کے بر خلاف، ناسخ نے بر وزن فاعلات باندھا ہے ؎ دل ملک انگریز میں جینے سے تنگ ہے رہنا بدن میں روح کو قید فرنگ ہے بہر حال، آج کل سب لوگ ’’انگریز‘‘ بر وزن مفعول، یعنی بر وزن ’’لبریز‘‘ ہی بولتے ہیں۔ ناسخ کے شعر میں ضرورت شعری کی کارفرمائی معلوم ہوتی ہے۔ لیکن الف کی حرکت، اور لفظ کی اصل، پر ہمارے زمانے میں اختلاف رہا ہے۔ خواجہ احمد فاروقی مرحوم اس کوبکسر اول بولنے پر اصرار کرتے تھے۔ ان کی دلیل یہ تھی کہ یہ لفظ پرتگالی Ingles سے بنایا گیا ہے، لہٰذا اس میں اول مکسور ہونا چاہئے۔ میں نے اپنے بچپن میں بعض بزرگوں کو بھی یہ لفظ بکسر اول بولتے سنا ہے۔ لیکن آج کل سب اس لفظ کو بفتح اول بولتے ہیں۔’’اردو لغت، تاریخی اصول پر‘‘ میں بھی اس کو پرتگالی Ingles سے وضع کیا ہوا، لیکن بفتح اول لکھا ہے۔ ’’انگریز‘‘ کو مع اول مکسور بولنے اور پرتگالی الاصل قرار دینے میں کئی قباحتیں ہیں۔ پہلی بات تو یہ کہ ’’انگریز‘‘ بفتح اول، فارسی میں بہت پرانا لفظ ہے۔ ’’برہان قاطع‘‘ میں اس کے معنی ’’نوعے ازمردم فرنگ‘‘ درج ہیں۔ ’’برہان‘‘ سے یہ ’’انجمن آرائے ناصری‘‘ اور پھر ’’آنند راج‘‘ میں نقل ہوا ہے۔ دوسری بات یہ کہ عام طور پر یہ ہوتا ہے کہ جب کسی غیر لفظ میں کچھ تبدیلی کرکے اپنا لفظ بناتے ہیں تو غیر لفظ کی حرکات کو بالکل ، یا کم و بیش، برقرار رکھتے ہیں۔ فارسی والوں نے بعد میں فرانسیسی Ingles (اسپینی میں بھی Ingles ہی ہے) سے ’’انگلیس/انگلیز‘‘ (دونوں بکسر اول) بنایا۔ اردو میں بھی ایسا ہی ہونا چاہئے تھا (یعنی ’’انگلیس‘‘) لیکن نہیں ہوا۔ معلوم ہوا کہ Ingles بکسر اول سے ’’انگریز‘‘ بفتح اول نہیں بن سکتا۔ اب رہا ’’انگریز‘‘ بکسر اول، تو تیسری بات یہ کہ مغربی لغت نویس ’’انگریز‘‘ (بفتح اول یا بکسر اول) کو پرتگالی سے مشتق نہیں بتاتے۔ شیکسپیئر میں تو ’’انگریز‘‘ درج ہی نہیں، اس نے صرف ’’انگریزی‘‘ بفتح اول لکھا ہے اور اسے فارسی الاصل بتایا ہے۔ پلیٹس نے اسے بفتح اول لکھ کر English کی بگڑی ہوئی صورت بتا یا ہے، لیکن یہ صورت کس طرح بنی، اس کے بارے میں کچھ کہا نہیں۔ ایک بالکل قیاسی بات میرے ذہن میں یہ ہے کہ ’’انگریز‘‘ بفتح اول فرانسیسی Anglais بمعنی ’’انگریز‘‘ سے بنا ہو۔ ہرچند کہ Anglais کا فرانسیسی تلفظ ’’آنگلے‘‘ ہے، لیکن جب اس کے بعد کوئی مصوتہ ہو تو اسے ’’آنگلیز‘‘ ادا کرتے ہیں۔ مثلاً ہمیں فرانسیسی میں کہنا ہو، ’’انگریزیہاں پر ہیں‘‘، تو ہم کہیں گے: Les Anglais ont ici اب بیچ کے دو لفظوں کو ملا کر ’’آنگلیزوں‘‘ بولا اور پڑھا جائے گا۔ لہٰذا شاید ایسا ہوا ہو کہ فارسی /اردووالوں نے Anglais کے آخری حرف کو Z سن کر اس کا تلفظ ’’آنگلیز‘‘ قیاس کرلیا ہو۔ یہاں سے ’’انگریز‘‘ بفتح اول تک پہنچنا طبعی بات ہے۔ چونکہ آج کل لفظ ’’انگریز‘‘ کا مقبول (بلکہ واحد) تلفظ بفتح اول ہے، اور اس کا خاصا امکان ہے کہ یہ فار سی سے ہمارے یہاں بفتح اول آیا، لہٰذا یہ بات تو طے ہے کہ ’’انگریز‘‘ کا صحیح تلفظ بفتح اول ہی ہے۔ لیکن پہلے زمانے میں بکسر اول بھی اس کا ایک تلفظ رہا ہوگا۔ اور اس صورت میں یہ لفظ اغلباً انگریزی English اور فرانسیسی Anglais کے قیاس پر انیسویں صدی میں بنایا گیا ہوگا۔ Ivor Lewis کے لغت Sahibs, Nabobs and Boxwallahs میں Ingrez درج کرکے لکھا ہے کہ یہ انیسویں صدی کا لفظ ہے اور English کی بگڑی ہوئی شکل ہے۔ اس کی سند میں G.C.Whitworth کیAn Anglo Indian Dictionary, 1885 درج کیا گیاہے۔ تنہا English سے ’’انگریز‘‘ بکسر اول بن جائے، یہ سمجھ میں نہیں آتا، لہٰذا ممکن ہے فرانسیسی Anglais نے یہاں بھی کوئی کام کیا ہو۔ مختصر یہ کہ لفظ ’’انگریز‘‘ آج کل بفتح اول ہے۔ انیسویں صدی میں بکسر اول بھی رائج ہوا، لیکن بیسویں صدی کی دوسری چوتھائی سے اسے بفتح اول ہی بولتے ہیں، اور یہی تلفظ مرجح ہے۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
ہُو بَہ ہُو
وہ بعینہٖ، بالکل اسی کی مانند، بالکل اسی طرح، کسی تبدیلی یا فرق کے بغیر، جوں کا توں، بالکل ٹھیک ٹھیک، بجنسہٖ
بی بکری ناؤ میں خاک اڑاتی ہو
اس کے متعلق کہا جاتا ہے جو خواہ مخواہ جھگڑا پیدا کرے، بھیڑیے اور بکری کی کہانی کی طرف اشارہ ہے
کَعْبَہ ہو تو اُس کی طَرَف مُنْہ نَہ کَرُوں
کسی جگہ سے اس قدر بیزار اور تنگ ہونا کہ اگر وہ جگہ مقام مقدس اور خدا کا گھر بھی بن جائے تو ادھر کا رخ نہ کرنا غرض نہایت بیزار تنگ اور عاجز ہو جانے کے موقع پر یہ فقرہ بولا جاتا ہے.
حال سے بے حال ہو جانا
اچھی حالت سے بُری حالت ہو جانا ، حیثیت بگڑ جانا ، پریشان ہونا ، خستہ حال ہونا.
مَشْعَل کی بُو دَماغ میں سَمائی ہے
غریبی میں تمکنت رکھتا ہے، رسی جل گئی بل نہیں گیا، مفلسا بیگ ہیں فاقہ مست ہیں
میرےہی سے آ گ لائی نام رَکھا بی سَندَر
یعنی اپنے ہی واقف کار اور محرم اسرار سے جھوٹ بولنا اور پردہ کرنا ، جس سے لینا اسی کے آگے شیخیبگھارنا
چھوڑو بی بِلّی چُوہا لَنْڈُورا ہی بَھلا
جو نقصان کر دیا سو کر دیا اب پیچھا چھوڑو، ہم جیسے بھی ہیں اچھے ہیں
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'adad
'अदद
.عَدَد
a number, a whole number
[ Dubla-patla kisi tange ka tattu aur ye chhote-bade teen adad bechare ki kamar dohari hui jati hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'ishrat
'इशरत
.عِشْرَت
pleasure, enjoyment, mirth
[ Aish aur ishrat ki zindagi baghair koshish ke nahin milti ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'itr
'इत्र
.عِطْر
essence, perfume
[ Hauz mein gulab keode ke favvare chhuTte, dar-o-divar par khas ka itr chhidka jata ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'azaab
'अज़ाब
.عَذاب
difficulty, distressing affair
[ Garmi ya sardi had se zyada ho jati hai to azab lagne lagti hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'asr
'अस्र
.عَصْر
last part of the day before sunset
[ Asr ka waqt hua badshah sair-tamashe ki khatir khema se nikal kar chauki par baithe ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'urs
'उर्स
.عُرْس
a religious ceremony celebrating the union of the soul of a deceased peer
[ 23 January 2023 ko Ajmer mein Khwaja Muinuddin Chishti ka 811wan urs manaya gaya tha ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'ataa
'अता
.عَطا
gift, present, prize, offering
[ Angrez Hindustaniyon ke karnamon se khush ho kar unko jagiren ata karte the ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'arzii
'अर्ज़ी
.عَرْضی
petition, application
[ Mulazmaton ke liye mukhtalif jagahon par arzi bhejte rahna chahiye ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'ash-'ash
'अश-'अश
.عَش عَش
bravo!, rejoicing
[ Irfan Khan aise adakar the ki log unki adakari par ash-ash kar uthte the ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'arsh
'अर्श
.عَرْش
sky
[ Farsh se le kar arsh tak har ek ko mujh se shikayat hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (اِنْکِساری)
اِنْکِساری
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔