تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"ہَماری بِسمِ اللّٰہ اور ہَم سے ہی چُھو" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں ہَماری بِسمِ اللّٰہ اور ہَم سے ہی چُھو کے معانیدیکھیے
ہَماری بِسمِ اللّٰہ اور ہَم سے ہی چُھو
hamaarii bismillaah aur ham se hii chhuu•हमारी बिस्मिल्लाह और हम से ही छू
ضرب المثل
- Roman
- Urdu
ہَماری بِسمِ اللّٰہ اور ہَم سے ہی چُھو کے اردو معانی
- رک : ہماری بلی اور ہمیں سے میاؤں ، جو معروف و مستعمل ہے.
- ہمارا ہی کھائے اور ہم پر ہی غرائے ، احسان فراموش کے متعلق کہتے ہیں.
Urdu meaning of hamaarii bismillaah aur ham se hii chhuu
- Roman
- Urdu
- ruk ha hamaarii billii aur hame.n se miyaa.uu.n, jo maaruuf-o-mustaamal hai
- hamaaraa hii khaa.e aur ham par hii giraa.e, ehsaan faraamosh ke mutaalliq kahte hai.n
हमारी बिस्मिल्लाह और हम से ही छू के हिंदी अर्थ
- रुक : हमारी बिल्ली और हमें से मियाऊं, जो मारूफ़-ओ-मुस्तामल है
- हमारा ही खाए और हम पर ही गिराए, एहसान फ़रामोश के मुताल्लिक़ कहते हैं
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
ہا کا
جنگلی جانوروں کو ان کے ٹھکانوں سے نکالنے کے لیے گونجیلی آوازیں نکالنے کا عمل ؛ (شکار کی غرض سے) جانوروں کو اپنے ٹھکانوں سے باہر لانے کے لیے خاص قسم کی آواز لگانا (رک : ہانکا) ۔
ہے ہے کَرے
ہم کو روئے ، ہمارے غم میں سر پیٹے (سخت قسم دینے کے لیے مستعمل ، یعنی فلاں کام کرے یا نہ کرے تو ہمیں روئے ، ہمارا ماتم کرے) ۔
مُجھ کو پاتا ہے تو ہَتِھیار کو نَہیں پاتا
جان کا دشمن ہے ؛ کیا کرے کچھ بس نہیں چلتا یعنی جب تک خدا نہ چاہے کوئی کسی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔
ساجَن ہم تُم ایک ہیں دیکَھت کے ہَیں دو، مَن سے مَن کو تول دو مَن کَدی نہ ہو
ہم تُم اصل میں ایک ہیں گو دو دِکھائی دیتے ہیں
وُہ مَر گَئے ہَم کو مَرنا ہے
انجام کار ہر ایک کو مرنا ہے (بطور قسم یا سچائی کی یقین دہانی کے لیے) سب کو ایک دن مرنا ہے، انسان فانی ہے (اظہار افسوس کے طور پر)
باڑ ہی جب کھیت کو کھائے تو رَکْھوالی کَون کَرے
جہاں ستانے والے اور ایذا پہن٘چانے والے اپنے ہوں وہاں کہتے ہیں
جَب باڑ ہی کھیت کو کھائے تو رَکْھوالی کَون کَرے
جہاں ستانے والے اور ایذا پہن٘چانے والے اپنے ہوں وہاں کہتے ہیں
ہَم روٹی نَہیں کھاتے روٹی ہَم کو کھاتی ہےہ
بڑی تنگی سے بسر ہوتی ہے ، کھانے کی محنت اور تکلیف زیادہ تنگ کرتی ہے
لال بجھکڑ ہوجھیاں اورنہ بوجھا کوئے، کڑی بڑنگا توڑ کے اوپر ہی کو لو
ایک لڑکا ایک ستون کو دونوں بازوں سے پکڑے ہوئے تھا، باپ نے چنے دئے تو اسنے دونوں ہاتھ پھیلا کر لے لئے پھر ہاتھ نہ نکل سکے، لال بجھکڑ کو بلایا گیا، اس نے کہا کہ چھت اتار کر لڑکے کو اوپر کھینچ لو
آپ نے اُڑائی ہَے ہَم نے بُھون بُھون کھائی ہَے
ہم تم سے زیادہ چالاک ہیں، تمھاری چالوں کو خوب سمجھتے ہیں
وَہی ہَم ہَیں وَہی تُم ہو
ہم تم ایک دوسرے کے قدیمی واقف کار ہیں؛ ہم تم ایک جیسے ہیں، ہم میں اور تم میں کوئی فرق نہیں؛ جو ہم ہیں وہی تم اس لیے آپس میں لڑنا جھگڑنا نہیں چاہیے نیز ہم دونوں میں سے کوئی نہیں بدلا ہے
گھوڑی کو اِشارَہ کافی ہے ، گَدھے کو لاٹِھیاں پِیٹا کَرو
شریف اشاروں سے مان جاتا ہے ، کمینہ یا ذلیل پٹ کر بھی نہیں سمجھتا .
سائیں تجھ بِن کون ہے جو کرے نوڑیا پار، تو ہی آوَت ہے نظر چہوں اور کرتار
اے خدا تیرے سِوا کون ہے جو بیڑا پار کرے، جدھر دیکھتا ہوں تو ہی نظر آتا ہے
آدْمی اَنَّ کا کِیڑا ہے
انسان بغیر غذا کھائے زندہ نہیں رہ سکتا، انسانی زندگی کا دار و مدار غذا پر ہے
بَید کَرے بَیدائی چَنْگا کَرے خُدا ہی
آدمی اپنی طرف سے تدبیر کرتا رہے اب رہی کامیابی سو وہ خدا کے ہاتھ ہے
پِیتَم بَسیں پَہاڑ پَر اور ہَم جَمنا کے تیر، اب کا مِلنا کَٹِھن ہے کہ پاؤں پَڑی زَنْجیر
پیارا پہاڑ پر رہتا ہے اور ہم جمنا کے کنارے اب ملنا مشکل ہے کہ نگہبانی ہوتی ہے یعنی یہاں سے نکلنا محال ہے
چکھ ڈال مال دھن کو کوڑی نہ رکھ کفن کو، جس نے دیا ہے تن کو دے گا وہی کفن کو
مزے اڑاؤ خرچ کرو، کسی بات کی پروا نہیں
چکھ ڈال مال دھن کو کوڑی نہ رکھ کفن کو، جس نے دیا ہے تن کو دے گا وہی من کو
مزے اڑاؤ خرچ کرو، کسی بات کی پروا نہیں
باڑ ہی جَب کھیت کھائے تو رَکْھوالی کَون کَرے
جب حفاظت کرنے والا ہی نقصان پر آمادہ ہو تو کس سے داد فریاد کی جائے
سائیں تجھ بِن کون ہے جو کرے نَیّا پار، تو ہی آوَت ہے نظر چہوں اور کرتار
اے خدا تیرے سِوا کون ہے جو بیڑا پار کرے، جدھر دیکھتا ہوں تو ہی نظر آتا ہے
وَقت سَب کُچھ کَرا لیتا ہے
موقع اور ضرورت کے وقت انسان وہ کام کر لیتا ہے جو اس سے یوں عموماً نہیں ہو سکتے
تم کو ہم سے انیک ہیں ہم کو تُم سا ایک، روی کو کنْول اَنیک ہیں کنْول کو روی ایک
باوفا بیوی اپنے خاوند سے کہتی ہے کہ تمہارے لیے تو میرے جیسی بہت سی عورتیں ہیں مگر میرے لیے تم ایک ہی ہو جیسے سورج کے لیے کنْول بہت ہیں مگر کنْول کے لیے سورج ایک ہی ہے
تم کو ہم سی انیک ہیں ہم کو تُم سا ایک، روی کو کنْول اَنیک ہیں کنْول کو روی ایک
باوفا بیوی اپنے خاوند سے کہتی ہے کہ تمہارے لیے تو میرے جیسی بہت سی عورتیں ہیں مگر میرے لیے تم ایک ہی ہو جیسے سورج کے لیے کنْول بہت ہیں مگر کنْول کے لیے سورج ایک ہی ہے
موری کا کِیڑا موری میں خُوش رَہْتا ہے
۔(دہلی) (عو) مثل جو گندگی میں پلا ہو وہ گندگی میں خوش رہتا ہے۔
موری کا کِیڑا موری ہی میں خُوش رَہتا ہے
جو بُری جگہ یا صحبت میں رہنے کا عادی ہوجائے اس کا جی دوسری جگہ نہیں لگتا (رک : گو کا کیڑا گو میں خوش رہتا ہے) ۔
گُو کا کِیڑا گُو ہی میں خُوش رَہْتا ہے
جو شخص جیسی صحبت میں پلا ہوتا ہے ویسی ہی صحبت اس کو بھلی معلوم ہوتی ہے
کِسی کی ماں نے دھونْسا کھایا ہے جو تُمہارا مُقابَلَہ کَرے
کون تمہارا مقابلہ کر سکتا ہے یعنی ہر شخص نالائق اور منہ زور سے کنِیا جاتا ہے
ہَم روٹی نَہیں کھاتے روٹی ہَمیں کھاتی ہے
بڑی تنگی سے بسر ہوتی ہے ، کھانے کی محنت اور تکلیف زیادہ تنگ کرتی ہے
ضَرُورَت سَب کُچْھ کَرا لیتی ہے
ضرورت کے وقت جو کچھ ہو سکتا ہے کیا جاتا ہے، نیک نامی بدامی کی کچھ پروا نہیں ہوتی
موری کا کِیڑا موری ہی میں خُوش رَہے
جو بُری جگہ یا صحبت میں رہنے کا عادی ہوجائے اس کا جی دوسری جگہ نہیں لگتا (رک : گو کا کیڑا گو میں خوش رہتا ہے) ۔
شَکَر خورے کو خُدا شَکَر ہی دیتا ہے
خدا ہر شخص کو اس کے حوصلے اور خرچ کے موافق دیتا ہے، جسے جس چیز کی خواہش ہو اس کو مل جاتی ہے
خُدا شَکَر خورے کو شَکَر ہی دیتا ہے
خدا ہر شخص کو اس کے حوصلے اور خرچ کے موافق دیتا ہے، جسے جس چیز کی خواہش ہو اس کو مل جاتی ہے
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
tasavvur
तसव्वुर
.تَصَوُّر
imagination, fancy
[ Aisi duniya ka sirf tasavvur hi kiya ja sakta hai jahan sab chain se hon ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'atiyya
'अतिय्या
.عَطِیَّہ
gift, present, endowment
[ Baadh wale ilaqe ke liye hukumat ne ek crore Rupee ka atiyya diya hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'arz
'अर्ज़
.عَرْض
request, petition, solicitation
[ Zaid ne Akhtar ko khat pakdate hue kaha meri sad-ihtiram maan ko salam arz karna ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shaabaashii
शाबाशी
.شاباشی
appreciation, applause, praise, commendation
[ Gopal ko bahaduri ke liye sabhi ne shabashi di ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
haafiza
हाफ़िज़ा
.حافِظَہ
good memory, memory
[ Budhape mein hafiza kaam nahin deta hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
kaarobaar
कारोबार
.کَارُوْبار
business, trade, employment, affair
[ Machine-kari ke sabab dehi (Rural) riwayati karobar buri tarh se asar-andaz ho rahe hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
ehsaas
एहसास
.اِحْساس
sense, sensibility
[ Har aadami ko apne farz ka ehsas hona chahiye ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
farefta
फ़रेफ़्ता
.فَریفْتَہ
fascinated, attracted
[ Krishn ki bansuri sun kar Gokul ke bashinde farefta ho gaye ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shu'uur
शु'ऊर
.شُعُور
knowledge, wisdom, intelligence
[ Falij se mutaassir shakhs ka andaruni shu'oor hamesha karahta rahta hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
ahliyat
अहलियत
.اَہْلِیَت
ability, eligibility, competence, capability
[ School mein dakhile ke waqt bachche ki talimi ahliyat ka jaiza liya jata hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (ہَماری بِسمِ اللّٰہ اور ہَم سے ہی چُھو)
ہَماری بِسمِ اللّٰہ اور ہَم سے ہی چُھو
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔