تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اَدَب نَواز" کے متعقلہ نتائج

دَسْت بَرْدار

کسی کام وغیرہ سے ہاتھ اٹھانے والا، چھوڑنے والا، دست کش، بے تعلق، لاتعلق

دَسْت بَرْدار کَرْنا

علیحدہ کرنا، فارغ کرنا، جُدا کرنا، ہٹانا

دَسْت بَرْدار ہونا

ہاتھ اُٹھانا، باز آنا، علیحدہ ہونا، کنارہ کشی اختیار کرنا

دَسْت بَرْداری

لاتعلقی، علیحدگی، دست کشی

دَسْت بَرْداری دینا

اپنے حق کو چھوڑ دینا، لاتعلق ہو جانا

زَمِیْن سے دَسْتْ بَرْدار ہُوْنا

کسی خطرے کی وجہ سے، جیسے مہاجرین سندھ میں اپنی زمینیں چھوڑ آئے تھے

گَدّی سے دَسْت بَرْدار ہو جانا

اقتدار یو حکومت چھوڑ دینا.

اَپْنے پالْتُو جانوَر سے دَسْت بَردار ہونا

اپنے پالتو جانور سے الگ ہوجانا، اس کو آزاد کردینا، چھوڑدینا

اردو، انگلش اور ہندی میں اَدَب نَواز کے معانیدیکھیے

اَدَب نَواز

adab-navaazअदब-नवाज़

وزن : 12121

  • Roman
  • Urdu

اَدَب نَواز کے اردو معانی

فارسی، عربی - مذکر

  • ادب سے محبت کرنے والا اور ادب کا مداح، ادب کا قدردان

شعر

Urdu meaning of adab-navaaz

  • Roman
  • Urdu

  • adab se muhabbat karne vaala aur adab ka maddaah, adab ka kadrdaan

English meaning of adab-navaaz

Persian, Arabic - Masculine

  • one who appreciates and rewards literary achievements, litterateur, connoisseur

अदब-नवाज़ के हिंदी अर्थ

फ़ारसी, अरबी - पुल्लिंग

  • जो साहित्य का क़द्रदान और साहित्यकारों का गुणग्राही हो, साहित्यप्रेमी

اَدَب نَواز سے متعلق دلچسپ معلومات

ادب نواز چونکہ ’’نواختن‘‘ کے ایک معنی ’’بجانا‘‘ بھی ہیں، اس لئے ’’بانسری نواز، سارنگی نواز، ستار نواز‘‘ جیسے کلمات تو بالکل ٹھیک ہیں، لیکن آج کل ’’ادب نواز‘‘ کا قبیح اور مربیانہ فقرہ بھی استعمال ہونے لگا ہے، گویا ادب کوئی باجا ہو اور جن صاحب کو ’’ادب نواز‘‘ کہا جا رہا ہے وہ اسے بجاتے ہوں۔ یا پھراگر’’نواختن‘‘ کے معنی’’نوازش کرنا، مہربانی کرنا‘‘ لئے جائیں تو گویا ادب کوئی یتیم بچہ یا بے سہاراشخص ہے اور جن صاحب کو ’’ادب نواز‘‘ کہا جا رہا ہے وہ ادب پر مہربانی فرماتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ دونوں ہی معنی’’ادب‘‘ کے لئے نا مناسب اور قابل اعتراض ہیں۔ ہم ادب دوست ہوسکتے ہیں، ادب پرست ہوسکتے ہیں، ادب شناس ہوسکتے ہیں، ’’ادب نواز‘‘ یا ’’ادب پرور‘‘ کہلانے کا استحقاق و مرتبہ نہیں رکھتے۔ بڑے سے بڑا شخص بھی ادب کو ’’نواز‘‘ نہیں سکتا، اور نہ تنہا اس کی پرورش کرسکتا ہے۔ یہ سب استعمالات تکلیف دہ اور واجب الترک ہیں۔ ’’ادب نواز‘‘ کے طرز پر بعض لوگوں نے ’’اردو نواز‘‘ بنا لیا ہے۔ اس پر طرہ یہ کہ یہ مہمل اور افسوس ناک فقرہ اکثر ایسے لوگوں کے لئے برتا جاتا ہے جو اردو سے بخوبی واقف تک نہیں ہوتے، اس کی صرف شد بد رکھتے ہیں، یعنی سیاسی رہنما، وزرا و امرا، بڑے افسر وغیرہ۔ جو بھی نیتایا بڑا افسر کسی مشاعرے میں آکر بیٹھ جائے، یا کسی کتاب کی رسم اجرا میں موجود ہو، ہم اسے جھٹ ’’اردو نواز‘‘ کہہ دیتے ہیں۔ لیکن ظاہر ہے کہ کوئی بڑے سے بڑا آدمی بھی اردو کو، یا کسی بھی زبان کو ’’نواز‘‘ نہیں سکتا۔ یہ زبان کی نوازش ہے کہ وہ ہمارا وسیلۂ اظہار بنتی ہے۔ ہم بہت سے بہت ’’اردو دوست‘‘ ہوسکتے ہیں، ورنہ ہمارا صحیح مقام ’’خادم اردو‘‘ کا ہے۔’’ادب نواز‘‘، ’’ادب پرور‘‘، ’’ اردو نواز‘‘ جیسے فقروں کو مکمل طور پر ترک ہوجانا چاہئے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

دَسْت بَرْدار

کسی کام وغیرہ سے ہاتھ اٹھانے والا، چھوڑنے والا، دست کش، بے تعلق، لاتعلق

دَسْت بَرْدار کَرْنا

علیحدہ کرنا، فارغ کرنا، جُدا کرنا، ہٹانا

دَسْت بَرْدار ہونا

ہاتھ اُٹھانا، باز آنا، علیحدہ ہونا، کنارہ کشی اختیار کرنا

دَسْت بَرْداری

لاتعلقی، علیحدگی، دست کشی

دَسْت بَرْداری دینا

اپنے حق کو چھوڑ دینا، لاتعلق ہو جانا

زَمِیْن سے دَسْتْ بَرْدار ہُوْنا

کسی خطرے کی وجہ سے، جیسے مہاجرین سندھ میں اپنی زمینیں چھوڑ آئے تھے

گَدّی سے دَسْت بَرْدار ہو جانا

اقتدار یو حکومت چھوڑ دینا.

اَپْنے پالْتُو جانوَر سے دَسْت بَردار ہونا

اپنے پالتو جانور سے الگ ہوجانا، اس کو آزاد کردینا، چھوڑدینا

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اَدَب نَواز)

نام

ای-میل

تبصرہ

اَدَب نَواز

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone