تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"آنجَہانی" کے متعقلہ نتائج

جُرْعَہ

مائع (پانی وغیرہ) کی وہ مقدار جو پینے کے لئے منہ میں لی جائے، ایک دفعہ کا پینا، گھونٹ

جُرْعَۂ مَے

شراب کا گھونٹ

جُرْعَہ جُرْعَہ

جرعہ کی تکرار، گھون٘ٹ گھون٘ٹ

جُرْعَہ کَش

گھونٹ گھونٹ کر کے پینے والا، شراب نوشی کرنے والا، جرعہ کھینچنے والا، گھونٹ پینے والا، شرابی

جُرْعَۂ سَمْ

زہر کا گھونٹ

جُرْعَہ نوش

گھون٘ٹ پینے والا، شراب پینے والا، گھونٹ گھونٹ پینے والا

جُرْعَۂ آب

پانی کا گھونٹ، گھونٹ

جُرْعَہ بہ جُرْعَہ

گھونٹ در گھونٹ

جُرْعَہ ریزی

(لفظاً) گھون٘ٹ کا عمل

جُرْعَہ کَشی

جرعہ کش کا اسم کیفیت، پینا، شراب نوشی

جُرْعَہ خوار

رک : جرعہ نوش۔

جُرْعَہ نوشی

جرعہ نوش کا اسم کیفیت، گھون٘ٹ پینا

جُرْعَۂ عَرْفَاں

(تصوف)

جُرْعَہ جُرْعَہ پینا

رک رک کر پینا، وقفہ لے کر پینا، کبھ

جُرْعَۂ شَرَاب

شراب کا گھونٹ

تَہ جُرْعَہ

تھوڑی سی شراب جو پیالے وغیرہ کی تہ میں رہ جائے، پانی یا کسی اور رقیق شے کے نیچے بیٹھا ہوا میل، تلچھٹ

لا جُرْعَہ

ایک گھونٹ میں پانی پی جانا جو پیالہ میں ہو یعنی دم نہ لینا پھرسب ایک بارگی پی جانا

اردو، انگلش اور ہندی میں آنجَہانی کے معانیدیکھیے

آنجَہانی

aa.n-jahaaniiआँ-जहानी

اصل: فارسی

وزن : 2122

  • Roman
  • Urdu

آنجَہانی کے اردو معانی

صفت

  • جو اس جہان کے علاوہ دوسرے جہان میں چلا گیا ہو، مرا ہوا شخص، مرحوم

شعر

Urdu meaning of aa.n-jahaanii

  • Roman
  • Urdu

  • jo is jahaan ke ilaava duusre jahaan me.n chala gayaa ho, marhuum, miraa hu.a shaKhs

English meaning of aa.n-jahaanii

Adjective

आँ-जहानी के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • जो इस संसार से दूसरे संसार को चला गया हो, मरा हुआ व्यक्ति, स्वर्गवासी

آنجَہانی سے متعلق دلچسپ معلومات

آنجہانی مرے ہوئے لوگوں کے نام پر اردو میں ’’مرحو م /مرحومہ‘‘ بڑھانے کی رسم ہے۔ یہ رسم بہت پرانی نہیں۔شیکسپیئر کے لغت میں ’’مرحوم‘‘ کے مجازی معنی یعنی ’’مردہ، مرا ہوا، فوت شدہ، وغیرہ‘ ‘ درج ہیں۔’’نوراللغات‘‘ میں تخصیص ہے کہ یہ لفظ صرف مسلمان مردے کے لئے ہے، ہندو مردے کے لئے ’’سورگ باشی‘‘ بولتے ہیں۔ لہٰذا یہ سوال تو ہے ہی کہ جو مردہ نہ مسلمان کا ہو نہ ہندو کا اس کے لئے کیا بولیں؟ دوسری قباحت یہ ہے کہ اپنے مردوں کے لئے ’’سورگ باشی‘‘یا ’’سورگیہ‘‘ کا لفظ صرف ہندو استعمال کرتے ہیں۔ مسلمانوں کے یہاں اس کا رواج نہیں دیکھا گیا۔ یعنی مسلمانوں کے یہاں ہندو موتیٰ کے لئے ’’سورگ باشی‘‘یا ’’سورگیہ‘‘ مستعمل نہیں۔ یہ بات واضح نہیں کہ غیر مسلم مردے کو ’’مرحوم‘‘ کیوں نہ کہا جائے۔ شاید اس خیال سے کہ غیر ہندو مردے کو عام بول چال میں ’’سورگ باشی‘‘ نہیں کہا جاتا، کسی نے ’’آں جہانی‘‘ کی اصطلاح وضع کی، اور اب یہ لفظ تمام غیر مسلم موتیٰ کے لئے بولا جاتاہے۔ یہ اختراع تازہ ہے۔ ’’نوراللغات‘‘، ’’امیر اللغات‘‘ اور ’’آصفیہ‘‘ میں اس کا ذکر نہیں۔ یہ لفظ مسلم اور غیر مسلم میں ایک غیر ضروری اور تکلیف دہ تفریق کرتا ہے۔’’مرحوم‘‘ کے معنی ہیں ’’مہربانی کیا گیا‘‘۔ شیکسپیئر نے لکھا ہے:Who has found mercy۔اب یہ لفظ دعائیہ بن گیا ہے، جس طرح عربی میں بہت سے فقرے صیغۂ ماضی کے ہیں لیکن وہ بزرگ مرحومین کے نام کے آگے تعظیماً دعا کے طور پر لگا دیئے جاتے ہیں۔یہ بات اخلاق کے خلاف معلوم ہوتی ہے کہ ہم بنی آدم کے ایک بڑے طبقے کو اپنی دعا سے محروم رکھیں۔ اور یہ اللہ کی صفت رحمانی اور ارحم الراحمینی کا بھی تقاضا ہے کہ ہم امید رکھیں کہ اپنی اپنی جگہ پر سب پر مہربانی ہو گی۔لہٰذا میں اس بھونڈے اور تکلیف دہ لفظ ’’آنجہانی‘‘ کو واجب الترک سمجھتا ہوں۔’’مرحوم‘‘ سب کے لئے ٹھیک ہے۔علامہ اقبال نے بھی غیر مسلموں کے لئے ’’مرحوم‘‘ لکھا ہے۔اس اطلاع کے لئے میںرفیع الدین ہاشمی کا ممنون ہوں۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

جُرْعَہ

مائع (پانی وغیرہ) کی وہ مقدار جو پینے کے لئے منہ میں لی جائے، ایک دفعہ کا پینا، گھونٹ

جُرْعَۂ مَے

شراب کا گھونٹ

جُرْعَہ جُرْعَہ

جرعہ کی تکرار، گھون٘ٹ گھون٘ٹ

جُرْعَہ کَش

گھونٹ گھونٹ کر کے پینے والا، شراب نوشی کرنے والا، جرعہ کھینچنے والا، گھونٹ پینے والا، شرابی

جُرْعَۂ سَمْ

زہر کا گھونٹ

جُرْعَہ نوش

گھون٘ٹ پینے والا، شراب پینے والا، گھونٹ گھونٹ پینے والا

جُرْعَۂ آب

پانی کا گھونٹ، گھونٹ

جُرْعَہ بہ جُرْعَہ

گھونٹ در گھونٹ

جُرْعَہ ریزی

(لفظاً) گھون٘ٹ کا عمل

جُرْعَہ کَشی

جرعہ کش کا اسم کیفیت، پینا، شراب نوشی

جُرْعَہ خوار

رک : جرعہ نوش۔

جُرْعَہ نوشی

جرعہ نوش کا اسم کیفیت، گھون٘ٹ پینا

جُرْعَۂ عَرْفَاں

(تصوف)

جُرْعَہ جُرْعَہ پینا

رک رک کر پینا، وقفہ لے کر پینا، کبھ

جُرْعَۂ شَرَاب

شراب کا گھونٹ

تَہ جُرْعَہ

تھوڑی سی شراب جو پیالے وغیرہ کی تہ میں رہ جائے، پانی یا کسی اور رقیق شے کے نیچے بیٹھا ہوا میل، تلچھٹ

لا جُرْعَہ

ایک گھونٹ میں پانی پی جانا جو پیالہ میں ہو یعنی دم نہ لینا پھرسب ایک بارگی پی جانا

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (آنجَہانی)

نام

ای-میل

تبصرہ

آنجَہانی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone