تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دَہْر" کے متعقلہ نتائج

تَشْبِیہ

ایک چیز کو دوسری چیز کے مانند ٹھہرانا، جسے کسی بہادر کو کہنا کہ اپنے زمانے کا رسم ہے، جسے تشبیہ دیتے ہیں اسے مشبہ بہ اور جس کو تشبیہ دیتے ہیں، اس کو مشبہ اور جس امر میں تشبیہ دیتے ہیں اس کو وجہ شبہ کہتے ہیں

تَشْبِیہِ تام

مکمل مماثلت، ایک کی دوسری کے ساتھ ہر طرح سے یکسانیت، پوری پوری مماثلت.

تَشْبیہِ جَمَْع

وہ تشبیہ جس میں ایک مشبہ کے کئی مشبہ بہ ہوں

تَشْبِیہِ بَعِید

وہ تشبیہ جو بآسانی سمجھ میں نہ آسکے اور غور کرنے کی ضرورت پڑے.

تَشْبِیہِ بَدِیع

نادر تشبیہ، انوکھی تشبیہ، عجیب و غریب تشبیہ، رک : تشبیہ بعید؛ تشبیہ غریب.

تَشْبِیہِ تَسْوِیَہ

ایسی تشبیہ جس میں ایک مشبہ یہ کے کئی مشبہ برابر کی حیثیت رکھتے ہوں.

تَشْبِیْہِ ناقِص

ऐसी उपमा जो दो वस्तुओं में केवल एक बात में ठीक उतरे, सबमें न हो, लुप्तोपमा।

تَشْبِیہِ مَعْکُوس

تشبیہ معکوس یہ ہے کہ اول ایک چیز کے ساتھ دوسری چیز کو تشبیہ دیں پھر بعد اس کے مشبہ کو دوسری وجہ سے مشبہ کے ساتھ تشبیہ دیں جیسے گھوڑوں کی ٹاپوں سے میدان جن٘گ کی زمین ہلال کی طرح ہو گئی اور ہلال زمین کی طرح.

تَشْبِیہِ مُجْمَل

وہ تشبیہ جس میں وجہ شبہ مذکور نہ ہو.

تَشْبِیہِ وَقُوعی

وہ تشبیہ جس میں مشبہ بہ کا وقوع میں آنا ممکن ہو.

تَشْبِیہِ مُرَکَّب

اگر وجہ شبہ کئی چیزوں سے حاصل ہوئی ہو تو اسکو تشبیہ مرکب کہتے ہیں اور تشبیہ تمثیل بھی اسی کا نام ہے.

تَشْبِیہِ مُفَصَّل

وہ تشبیہ جس میں تشبیہ کی وجہ بیان کی گئی ہو بر خلاف تشبی مجمل.

تَشْبِیہِ اِضْمار

(ادب) در پردہ تشبیہ دینا، اس طرح تشبیہ دینا کہ بآسانی تشبیہ معلوم نہ ہو.

تَشْبِیہِ تَمْثِیل

رک : تشبیہ مرکب .

تَشْبِیہِ مَشْرُوط

اگر تشبیہ مبتذل میں تصرف بطریق شرط کے ہو تو اسکو تشبیہ مشروط کہتے ہیں جیسے یوں کہیں کہ تجھکو سرو کہہ سکتے ہیں اگر سرو میں ماہ کا ثمر لگتا ہو یا تجھکو ماہ کہہ سکتے ہیں اگر ماہ میں سروکا قد ہو.

تَشْبِیہِ مُرْسَل

جس تشبیہ میں حرف تشبیہ مذکور ہوتا ہے اس کو تشبیہ مرسل کہتے ہیں.

تَشْبِیہِ قَرِیب

وہ تشبیہ جس میں وجہ شبہ واضح ہو.

تَشْبِیہِ غَرِیب

رک : تشبیہ بعید .

تَشْبِیہِ تَفْضِیل

وہ تشبیہ جس میں مشبہ کو مشبہ یہ پر ترجیح دی جائے.

تَشْبِیہِ غَیْر وَقُوعی

وہ تشبیہ جس میں مشبہ بہ کا وقوع میں آنا ممکن نہ ہو.

تَشْبِیہی

. (مسیحی) خدا کو انسانی شکل سے تشبیہ دینے یا متصف کرنے کا عقیدہ رکھنے والا ، انگ : Anthropomorphist کا ترجمہ (English Urdu Dictionary of chirstian Terminology).

تَشْبِیہَت

(مسیحی) عقیدۂ تجسیم سازی یعنی ذات باری یا کسی اور قابل عبادت شے کو انسانی صفات دینا ، انگ: Anthropomorphism (doctrine) English) Urdu Dictionary of christian terminology, 6) کا ترجمہ.

تَشْبِیہ دینا

liken, use a simile

بِلا تَشْبِیہ

ہو بہو ، عین مین .

حُرُوفِ تَشْبِیہ

رک : حرف تشبیہ .

حَرْفِ تَشْبِیہ

وہ لفظ جو کسی چیز کو دوسری چیز کے مانند ظاہر کرے مثلاً: جیسے: ایسا، سا، ویسا، جوں مانند، طرح وغیرہ

کافِ تَشْبِیہ

غربی کا ک جو مقابلے کے لیے استعمال ہو.

طَرْفَینِ تَشْبِیہ

مشبہ اور مشبہ بہ کو طرفینِ تشبیہ کہتے ہیں

خُدا کو اِنْسانی شَکْل سے تَشْبِیہ دینا

(عیسائی عقیدہ) تجسیم کرنا ، انسانی پیکر میں لانا .

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone