تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نِیم" کے متعقلہ نتائج

نِیم

آدھا، نصف، اَدھ‏، ادھورا

نِیمَہ

۱۔ نیم (۱) سے منسوب یا متعلق ؛ آدھا ، نصف ۔

نِیملَہ

پکانے کا روغن ، چکنائی ۔

نِیمچَہ

(کنا یۃً) چھوٹا ، پست (بلحاظ قد) ۔

نِیم ماہ

نصف ماہ یا چودہ دن (عموماً ماہ کے سابقے کے ساتھ مستعمل).

نِیم تَنَہ

(معماری) جسم کے بالائی حصے کا بت یا مجسمہ ، بغیر دھڑ کا مجسمہ ، برتنہ (انگ : Bust) ۔

نِیم جامَہ

تزئین کے لیے لباس پر پہنا جانے والا کہنیوں تک آدھی آستینوں کا شلوکہ جس میں سینے پر گھنڈیاں لگائی جاتی تھیں ۔

نِیم کارَہ

अपूर्ण, नाक़िस।।

نِیم روزَہ

نصف روز کا ؛ آدھے دن کا

نِیم نِگَہ

۔(ف) مونث۔ کنکھیوں سے دیکھنے کے لیے مستعمل ہے۔؎

نِیمَہ نِیم

نصفا نصف ، دو ٹکڑے ؛ (مجازاً) ادھ موا (زخموں کے باعث) ۔

نِیم اَسپَہ

عہد اکبری کا قانون جس میں جو سپاہی اپنا گھوڑا نہ رکھتا تھا وہ دوسرے سپاہی کو نصف کرائے کا شریک بنا کر باری باری گھوڑا استعمال کرتا تھا ۔

نِیم خورَہ

آدھا کھایا ہوا ، کچھ کھایا ہوا ،کچھ چھوڑا ہوا ۔

نِیم چِہرَہ

آدھا چہرہ ، چہرے کے ایک طرف کا رخ

نِیم گَشْتَہ

۔(ف) صفت۔ گھائل۔زخمی۔؎

نِیم سَکتَہ

کسی خبر یا اطلاع پر بہت حیران اور ششدر ہونے کی کیفیت ؛ سکتہ کی سی حالت میں نیم سکتے کے عالم میں اُٹھا اور بوجھل قدموں کے ساتھ باہر نکل گیا.

نِیم عَقْل

کم عقل ، ناقص العقل.

نِیم نِگاہ

کنکھیوں سے دیکھنا، ترچھی نظر سے دیکھنا، اُچٹتی سی نظر

نِیم آمادَہ

آدھا رضا مند ، کچھ کچھ رضا مند ، تھوڑا سا تیار یا رضا مند ۔

نِیم عَقِیم

(نباتیات) کم تعداد میں بیج پیدا کرنے والا ـ پودا) ، قدرے بانجھ.

نِیم پَہاڑ

(ارضیات) چھوٹا پہاڑ ، پہاڑی ، وہ پہاڑ جو درمیانے درجے کی بلندی رکھتے ہوں ۔

نِیم دائِرَہ

نصف دائرہ ، آدھا حلقہ ۔

نِیم بَرَہنَہ

جس نے پورے کپڑے نہ پہنے ہوں ، جس کے جسم کا اوپری حصہ عریاں ہو ، آدھا ننگا ۔

نِیم گُفْتَہ

آدھا کہا ہوا، (مجازاً) مبہم، جو بات کچھ کہی جاچکی ہو، اور کچھ کہنا باقی ہو

نِیم سُفْتَہ

आधा पिरोया हुआ।

نِیم اِشارَہ

ادھورا اشارہ، ہلکا سا اِشارہ، (مجازاً) غیر واضح اشارہ

نِیم وَقفَہ

(موسیقی) سروں کی ادائیگی کے درمیان میں واقع چھوٹے وقفے سے بھی چھوٹا وقفہ

نِیم نِگاہی

کنکھیوں سے دیکھنے کا عمل، نظر بچا کر دیکھنا

نِیم ہِلالی

نیم دائرے کی شکل کا ، آدھے دائرے کی شکل کا ، جو مکمل گول نہ ہو ؛ مراد : ہلال نما ۔

نِیم مُردَہ

ادھ مرا؛ آدھا مردہ (کنایتہ) نہایت نڈھال یا بے ہوش

نِیم دِلانَہ

جو پورے ارادے کے ساتھ نہ ہو ، اوپری دل کا ، محض دکھاوے یا بے دلی کے ساتھ کیا ہوا ۔

نِیم خُفتَہ

سونے اور جاگنے کی درمیانی کیفیت پر مبنی (حالت وغیرہ)

نِیم شَبانَہ

آدھی رات کا ، نصف شب والا.

نِیم سابِقَہ

وہ سابقہ جس کے ابتدائی جز میں تخفیف کر دی گئی ہو (جیسے : آدھا سے ادھ = ادھ موا ، پانی سے پن اور پن چکی) ۔

نِیم لاحِقَہ

ہر وہ لاحقۂ جو مرکبات میں بطور آخری جزو کے پورے طور پر نہیں آتا ؛ جیسے : آپ کو پہلے تیز = تیزاب ، سیم = سیماب ، سیل = سیلاب ، پیش = پیشاب وغیرہ.

نِیم مدہوش

قدرے مدہوش، کچھ مست کچھ ہشیار

نِیم خَمِیدَہ

تھوڑا جھکا ہوا ؛ کبڑا نما ۔

نِیم سوخْتَہ

آدھا جلا ہوا، ادھ جلا، نیم بریاں

نِیم مَذہَبی

کسی قدر مذہب سے متعلق ، جو مکمل مذہبی نہ ہو۔

نِیم رُکُوع

قدرے رکوع ؛ ذرا سا جھکنے کا عمل ۔

نِیم دِیوانَہ

رک : نیم پاگل ، قدرے پاگل ؛ (تصوف) خودی سے بیگانہ اور طلب حق میں حیراں و مست ۔

نِیم مَعاشی

کسی قدر معاش سے متعلق ؛ نیم اقتصادی ۔

نِیم غَنَودَہ

کسی قدر غنودہ ، نیم خوابیدہ سویا سویا سا.

نِیم صَنْعَتی

جو مکمل طور پر صنعتی نہ ہو ، جہاں ضمنی طور پر صنعتیں قائم ہوں.

نِیم تَہذِیبی

قدرے تہذیب یافتہ ، کم مہذب ۔

نِیم پُختَہ

۱۔ جو پوری طرح نہ پکا ہو ، اَدھ کچرا ، آدھا کچا آدھا پکا ؛ آدھا اُبلا ہوا ۔

نِیم کُشْتَہ

آدھا ذبح کیا ہوا، جس کو پوری طرح سے قتل نہ کیا گیا ہو، بہت زیادہ تکلیف

نِیم پوشِیدَہ

جو پوری طرح ظاہر نہ ہو، تھوڑا چھپا ہوا

نِیم خوردَہ

تھوڑا سا کھایا ہوا، تھوڑا کھا کر چھوڑا ہوا

نِیم جَمہُوری

(سیاسیات) جو نہ جمہوری ہو نہ غیر جمہوری ؛ قدرے عوامی ۔

نِیم بے ہوشی

تھوڑا سا ہوش، تھوڑی سی بے ہوشی، آدھی بے ہوشی، بیماری یا سکتے کی سی حالت

نِیم قَد ہونا

ذرا سا جھکنا (خصوصاً) تسلیمات بجا لانا

نِیم مَدہوشی

نیم مدہوش(رک) کا اسم کیفیت ، تھوڑا سا مدہوش ہونے کی حالت ۔

نِیم مُہَذَّب

تہذیب سے کم کم آشنا ، جو تھوڑا بہت شائستہ ہو ؛ (مجازاً) کم ترقی یافتہ ۔

نِیم مالِکانَہ

جو مکمل طور پر مالکانہ نہ ہو ، قدرے مالکانہ (خصوصاً حقوق کے ساتھ مستعمل).

نِیم عَسْکَری

جو معمولی یا ابتدائی فوجی تربیت رکھتا ہو ، جو باقاعدہ فوجہ نہ ہو ، نیم فوجی.

نِیم مُصَوَّتَہ

(لسانیات) حرف ِعلت اور حرف ِصحیح کے درمیان کی آواز نیز اس طرح کی آواز کو ظاہر کرنے والا حرف یا علامت جیسے : ’’ و ‘‘ اور ’’ ی ‘‘ (Semi vowel) ۔

نِیم شِکَسْتَہ

کسی قدر ٹوٹا ہوا، آدھا ٹوٹا ہوا، مجازاً: بوسیدہ، قدیم

نِیم شُعُوری

جاننے اور نہ جاننے کے درمیان کی صورت ؛ نیم دانستگی ، کم جاننے کی حالت.

نِیم کا بُھرتَہ

نیم کے پتوں کا بھرتہ جو بطور دوا زخموں پر باندھتے ہیں

نِیم سے متعلق کہاوتیں

نِیم

اصل: فارسی،سنسکرت

'نِیم' پر مشتمل اردو کہاوتیں

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone