تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اِشارَہ" کے متعقلہ نتائج

اِشارَہ

انگلی ہاتھ یا آنکھ وغیرہ کی حرکت سے کسی محسوس اور ظاہر شے یا شخص کو دکھانے یا بتانے کا عمل

اِشارَہ کار

بغرض خیر رسانی یا دریافت حال شیشے یا برقی روشنی یا جھنڈیوں کے ذریعے مطلب سمجھانے والا ، (انگریزی) Signaller.

اِشارَہ فَہْم

جو اشارے کنایے سے مطلب سمجھ جائے ، قرینے سے منشا معلوم کرلے.

اِشارَہ کَرنا

make a signal, to gesture

اِشارَہ پانا

منشا محسوس کرنا، بغیر کہے کسی بات یا نقل و حرکت سے سمجھ لینا، کس کی طرف سے ایما حکم اجازت یا شہ ملنا

اِشارَہ قَرِیب

وہ ضمیر اشارہ جس سے کسی ایسی چیز یا شخص کی طرف اشارہ کیا جائے جو نزدیک ہو ، جیسے یہ (گھر) ، اس (قلم سے).

اِشارَہ کِنایَہ

مجملاً یا کنایۃً کسی منشا کو ادا کرنے کا عمل

اِشارَہ بَعِید

وہ ضمیر اشارہ جس سے کسی ایسی چیز یا شخص کی طرف اشارہ کیا جائے جو فاصلے پر ہو . جیسے وہ (قلم) ، اس (مکان سے) .

نِیم اِشارَہ

ادھورا اشارہ، ہلکا سا اِشارہ، (مجازاً) غیر واضح اشارہ

مَحاسِبی اِشارَہ

audit note

سَوالِ اِشارَہ

ایسا سوال جس میں پوچھنے والے کے جواب کی طرف اشارہ ہو

اِسْمِ اِشارَہ

(صرف) وہ ضمیر جو کسی شخص یا چیر وغیرہ کی طرف اشارہ کرنے کی غرض سے استعمال کی جائے (چاہے اشارہ حسی ہو یا عقلی)، جیسے یہ (کتاب)، وہ (قلم)، اِس (طرف) ، آس (جانب)۔

ضَمِیرِ اِشارَہ

وہ ضمیریں جو بطور اشارہ استعمال ہوتی ہیں

خَطِّ اِشارَہ

(مُحرِّری) وہ تحریر یا لِکھت جس میں حُروف کی حقیقی اور اصلی اشکال کو بعض مخصوص علامات مقرر نشانات یا اعداد میں درج کیا جائے تاکہ ان رموزسے ناواقف شخص اس تحریر کونہ سمجھ سکے

اَن٘گُشْتِ اِشارَہ

وہ انگلی جس سے اشارہ کیا جاتا ہے، سیدھے ہاتھ میں انگوٹھے کے برابر والی انگلی، کلمے کی انگلی

ہاتھ کا اِشارَہ

کسی کام کے کرنے یا کسی کام سے روکنے کے لیے ہاتھ کو دی گئی حرکت ، ہاتھ سے کیا گیا اشارہ ۔

عاقِل را اِشارَہ بَس

عقل مند اشارے سے بات سمجھ جاتا ہے

عاقِلاں را اِشارَہ بَس

عقل مند اشارے سے بات سمجھ جاتا ہے

عاقِلرا اِشارَہ کافی اَسْت

عقل مند اشارے سے بات سمجھ جاتا ہے

عَقْلمَنداں را اِشارَہ کافِیسْت

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) عقلمندوں کے لئے اشارہ کافی ہوتا ہے، عقلمندوں کے لئے تفصیل کی ضرورت نہیں بلکہ وہ اشارے بات سمجھ جاتے ہیں، دانا اشارے سےسمجھ جاتا ہے

عاقِلاں را اِشارَہ کافی اَسْت

عقل مند اشارے سے بات سمجھ جاتا ہے

گھوڑی کو اِشارَہ گَدھے کو لَٹھ

رک : گھوڑے کو اشارہ کافی ہے الخ ، عقل مند کو اشارہ کافی ہے .

ٹَٹُّو کو کوڑا، تازی کو اِشارَہ

عقل مند اشارے پر کام کرتا ہے، بے وقوف کو مار کر سمجھانا پڑتا ہے.

گھوڑی کو اِشارَہ کافی ہے ، گَدھے کو لاٹِھیاں پِیٹا کَرو

شریف اشاروں سے مان جاتا ہے ، کمینہ یا ذلیل پٹ کر بھی نہیں سمجھتا .

اِشارَہ سے متعلق کہاوتیں

اِشارَہ

اصل: عربی

'اِشارَہ' پر مشتمل اردو کہاوتیں

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone